سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز نے سارہ کا موبائل فون توڑ دیا

0
68
بیوی کو قتل کرنے والے ایاز امیر کے بیٹے کا میڈیکل کروانے کا حکم

سارہ قتل کیس، ملزم شاہنواز نے سارہ کا موبائل فون توڑ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایاز امیر کے بیٹے کی جانب سے اہلیہ کو قتل کرنے کے کیس میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے،

نجی ٹی وی جیو کے مطابق پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے تحقیقات کے دوران جائے وقوعہ سے چھ موبائل فون برآمد کئے ہیں، جن میں سے پانچ فون ملزم شاہنواز امیر کے اور ایک موبائل مقتولہ سارہ انعام کا تھا، ملزم نے اپنا اور سارہ کا ایک ایک فون توڑ دیا تھا، ملزم نے مقتولہ سے رابطے کیلئے استعمال موبائل فون توڑ کر شواہد ضائع کرنے کی کوشش کی ہے، پولیس نے چھ موبائل فون فارنزک کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں، موبائل فون کا ڈیٹا ملنے کے بعد قتل کیس کی تحقیقات میں اہم مدد ملے گی ، دونوں کے مابین جھگڑے کی وجہ سامنے آ جائے گی

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق قتل کے بعد ملزم شاہنواز نے مقتولہ کا کینڈین پاسپورٹ بھی ٹکڑے ٹکڑے کر کے ضائع کر دیا، جائے وقوعہ سے پولیس کو قینچی بھی ملی ہے، پولیس نے سارہ کے لئے خریدی گئی گاڑی قبضے میں لے لی ہے،ملزم اپنے ایک موبائل فون سے والد سے رابطے میں تھا، پولیس کے پہنچنے سے پہلے ملزم نے کمرے میں موجود خون کپڑے سے صاف کیا اور لاش کو باتھ ٹب میں ڈال کر خون دھونے کی کوشش کی پولیس کی ابتدائی تفیش کے مطابق سارہ کوڈمبل سے پہلے گلدان بھی مارا گیا

 ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئے انکشافات 

 ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

واضح رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کر دیا تھا عدالت نے شاہنواز کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ پولیس نے تفتیش کے لیے سینئر صحافی ایاز امیر کو بھی حراست میں لیا تھا، گزشتہ روز ایاز امیر کو عدالت مین پیش کیا گیا تو عدالت نے انکا بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ دیا،

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو گزشتہ روز ہی دبئی سے واپس آئی، شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی ہ مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

سارہ قتل کیس،صحت کے مسائل سے دوچار ہوں، ایاز امیر کی اہلیہ عدالت پہنچ گئی

Leave a reply