سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

0
65
sara inaam

سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا
سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی

سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز کی والدہ کی درخواست ضمانت پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا،عدالت نے ملزم کی والدہ کی ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرلی عدالت نے 10 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی ضمانت منظور کی

قبل ازیں عدالت میں سماعت ہوئی تو ملزمہ ثمینہ شاہ کے وکیل، مقتولہ کا وکیل، تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ نے پولیس کے ساتھ تفتیش میں تعاون کیا، تھانہ بھی پہنچیں، ملزمہ نے کوئی جرم نہیں کیا، کوئی چیز برآمد نہیں ہوئی، سرکاری وکیل کی جانب سے ملزمہ کی درخواست ضمانت کی مخالفت کی گئی، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو اب سنا دیا گیا ہے

ایاز امیر کے بیٹے نے کیا بہو کو قتل، ٹویٹر پر صارفین نور مقدم کیس کو یاد کرنے لگے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

 سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

Leave a reply