مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کشمیر کی آزادی کے لیے ایک مثالی زندگی گزار کر آج کے دن ہم سے جدا ہوئے

0
116

مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کشمیر کی آزادی کے لیے ایک مثالی زندگی گزار کر آج کے دن ہم سے جدا ہوئے

باغی ٹی وی : مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی برسی آج منائی جا رہی ہے. اور ہرسال 10 جولائی کو انتہائی عقيدت و احترام کے ساتھ منائی جاتی ہے ، ان کی یاد میں ہر سال آزاد کشمیر حکومت ایک شاندار تقریب کرتی ہے لیکن کورونا کی وجہ سے یہ تقریب نہ ہو سکی،سادگی سے ان کی قبر پر حاضری ہوئی ، اور ان کو یاد کیا گیا . ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے چاہنے والوں نے ٹویٹر ٹرینڈ چلایا ہے جو کہ ٹاپ ٹرینڈز میں‌ سے رہا .
مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان 9 اپریل1924 کو غازی آباد کےمقام پر پیدا ھوئے آپ کا انتقال دس جولائی 2015 کو رمضان المبارک میں ھوا ۔آپ نے اپنی زندگی میں بے شمار نشیب و فراز دیکھے ۔سردار قیوم آزاد کشمیر کی سیاسی جماعت مسلم کانفرنس کے سپریم لیڈر، صدر اور وزیر اعظم اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے والد تھے۔ 8سمبر1956 کو پہلی بار آزاد کشمیر صدر بنے اور تین بار یہ اعزاز حاصل رہا اور29جولائی 1991ء سے 31جون 1996ء تک آزاد کشمیر کے وزیر اعظم رہے ،لیکن 1957 سے ہی مسلم کانفرنس تاحیات ان ہی کے پاس رہی ۔ پاکستانی پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا چئیرمین ،تین با ر آزاد کشمیر کا صدر ،ایک بار وزیر اعظم ،14بار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور تا حیات سپریم کمانڈر ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔ سردار عبد القیوم خان تنازع کشمیر اور خطہ کشمیر کی ایک ایسی زندہ تاریخ تھی جن کی مثال شائد ہی ملے.سردار محمد عبد القیوم خان تحریک آزاد کشمیر کے بانیوں میں شمارہوتا ہے جو وہ ازخود بن بیٹھے ، انہیں بھارتی فوج کے خلاف آزادی کی تحریک میں پہلی گولی چلانے کا اعزاز حاصل تھا

جن کو سپہ سالار جنرل ضیاء الحق جلسہ عام میں کہتے تھے کہ مجاہد اول ‘میرے مرشد ہیں۔اگر کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوا تو وہ ’’مسلم کانفرنس‘‘ہو گی۔سردار محمد عبد القیوم خان سابق صدر وزیر اعظم آزاد کشمیراور 10جولائی 2015ء کو 91سال کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے.موجودہ آرمی چیف جناب قمر جاوید باجوہ صاحب جب کور کمانڈر راولپنڈی تھے،،مجاہد اول کے جنازے میں جو کہ شکرپڑیاں پریڈ گرائونڈ میں ادا ہوا تھا،خود تشریف لائے،اعلیٰ فوجی حکام نے مجاہد اول کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس سے بڑھ کر محب وطنی کیا ہو گی کہ پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیہ سرحدوں کے محافظ،سرفروش مجاہد پاکستان اور آزاد کشمیر میں اگر کسی سیاسی راہنما کو عزت اور احترام سے دیکھتے ہیں تو وہ مجاہد اول کی ذات ہے۔آج مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے پاکستان کے پرچم کا کفن بنانا اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔مجاہد اول سردار عبدالقیوم ہمیشہ آزاد کشمیر سیاسی خطہ نہیں دفاعی اور عسکری یونٹ کہتے تھے

Leave a reply