سارہ انعام قتل کیس، ملزم کونسا نشہ کرتا ہے؟ تفتیش میں اہم انکشاف

0
55
sara inaam

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر کی جانب سے اہلیہ قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں

سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر نے مقتولہ سارہ سے 48 ہزار درہم لئے اور ذاتی استعمال کے لئے مرسیڈیز گاڑی خریدی، ملزم مختلف اوقات میں مقتولہ سے پیسے لیتا رہتا تھا، اس ضمن میں تفتیشی حکام نے سٹیٹ بینک کو مراسلہ بھیجا ہے اور تفصیلات طلب کی ہیں، ملزم کے بینک اکاؤنٹ کی سٹیٹمنٹ بھی مانگی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے دوران تحقیقات اعتراف کر لیا ہے کہ وہ آئس کا نشہ نہیں کرتا تھا بلکہ چرس بھرے سگریٹ پینے کے ساتھ ساتھ شراب نوشی بھی کرتا تھا

ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کو عدالت نے ضمانت دے رکھی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر ضمانت منسوخ کروانے کی کوشش کریں گے اور والدہ کو بھی زیر تفتیش لائیں گے کیونکہ انہیں مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے،ملزم کے والد ایاز امیر کو عدالت نے اس مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا ہے، مقتولہ سارہ کے والدین پاکستان پہنچ چکے ہیں ، انہوں نے کیس کی خود پیروی کا اعلان کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمیں انصاف دلوایا جائے،

واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم گزشتہ روز عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے

شاہنواز امیر کے گھر تحقیقات کے دوران کلاشنکوف برآمد 

 ملزم شاہنواز امیر کا تین روزہ جبکہ اسکے والد ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ 

 ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئے انکشافات 

 ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

Leave a reply