سارہ قتل کیس، ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

0
40
sara inaam

سارہ قتل کیس، ملزم کی والدہ کی درخواست ضمانت پر عدالت نے سنایا فیصلہ

سیشن کورٹ اسلام آباد میں سارہ انعام قتل کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے ملزم شاہنواز امیر کی والدہ کی ضمانت میں توسیع کر دی، عدالت نے کیس کی سماعت سات اکتوبر تک کے لئے ملتوی کر دی، عدالت نے ملزم شاہنواز کی والدہ کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبر تک توسیع کردی ،ایڈیشنل سیشن جج شیخ سہیل نے کیس کی سماعت کی عدالت نے سارا انعام کی فیملی کے وکیل کی استدعا پر سماعت جمعہ تک ملتوی کردی گئی ،سارہ انعام کے والد انجینئر انعام الرحیم کی جانب سے راؤ عبد الرحیم ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ثمینہ شاہ اپنے وکیل ارسل امجد ہاشمی کی ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئیں ،وکیل راؤ عبد الرحیم نے عدالت میں کہا کہ فیملی کی طرف سے کہا گیا کہ کسی بے گناہ کو اس کیس میں ملوث نہیں کرنا چاہتے ، ان کو مزید وقت دیا جائے، یہ اپنے دفاع میں جو لانا چاہتے ہیں لے آئیں ،میں نے بھی اس حوالے سے کچھ شواہد دیکھنے ہیں ،عدالت نے سارا انعام کی فیملی کے وکیل کی استدعا پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی

دوسری جانب سارہ انعام قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز امیر کی والدہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ایاز امیر فون کرتے رہے لیکن میرا فون کمرے میں تھا ایاز امیر نے شاہنواز کے فون پر مجھ سے بات کی ایاز امیر نے کہا کہ شاہنواز کو پکڑ کر رکھو میں نے پولیس کو اطلاع کردی ہے میری حالت بری تھی صدمے میں تھی میں نے شاہنواز کو دوسرے کمرے میں بٹھایا اور پولیس کا انتظارکیا پولیس آئی تو میں نے شاہنوازکو پولیس کے حوالے کیا ماں کے لیے اس سے بڑھ کر کیا امتحان ہوسکتا ہے میں چاہتی توبھگا سکتی تھی باپ نے کہا شاہنوازکو رسیوں سے باندھ دو، میں نے ایاز امیر کو کہا کہ میں گھر میں اکیلی ہوں گھر پر کوئی نہیں ہے ، شاہنواز نے مجھے کچھ نہیں کہا بس دروازہ بند کردیا

واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی

قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم گزشتہ روز عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے

شاہنواز امیر کے گھر تحقیقات کے دوران کلاشنکوف برآمد 

 ملزم شاہنواز امیر کا تین روزہ جبکہ اسکے والد ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ 

 ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز سے متعلق نئے انکشافات 

 ایاز امیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد پولیس نے بہو کے قتل کیس میں معروف صحافی ایاز امیر کو گرفتار کرلیا

شک تھا سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے۔ ایاز امیر کے بیٹے کا بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیان،

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

Leave a reply