سراج الحق کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

0
18

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ افغان بھائیوں‌ کی پشت پناہی کی ہے. پاکستان اور افغانستان کے عوام بھائی چارے کے تاریخی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں جنہیں‌ ایک دوسرے سے جدا نہیں‌ کیا جاسکتا.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کا مستقبل امن سے وابستہ ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان کی تمام جماعتوں کے درمیان مکالمہ ہو اور باہمی اعتماد و احترام کی فضا پیدا ہو۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین مضبوط تعلقات اور دوستی قائم رہنا بہت ضروری ہے. اس کے علاوہ ہماری اور کوئی دوسری چوائس نہیں‌ ہے.

ملاقات کے دوران افغآنستان کے صدر اشرف غنی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور ان تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے خواہاں ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں بروقت انتخابات ہوں گے، افغانستان کا اقتصادی مستقبل بھی روشن ہے،ہم بہت جلد دوسروں سے امداد لینے کی بجائے دوسروں کی امداد کرنے والے بن جائیں گے ۔

واضح رہے کہ افغان صدر نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کی اور بعد ازاں‌ وفود کی سطح‌ پر بھی مذاکرات ہوئے. افغان صدر کل لاہور آئیں گے. ان کے دورہ پاکستان پر انہیں‌ خصوصی پروٹوکول دیا جارہا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں. افغان صدر کی بلاول بھٹو زرداری، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور دیگر سے بھی ملاقاتیں‌ ہوئی ہیں.

Leave a reply