2023-24،پاکستان کی سارک ممالک کیساتھ تجارت کی تفصیلات جاری

2023-24 میں پاکستان کی سارک ممالک کے ساتھ برآمدات 2 ارب 18 کروڑ ڈالر جبکہ درآمدات 91 کروڑ 72 لاکھ ڈالر رہی۔
باغی ٹی وی کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے سینیٹ میں پیش کردہ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے ساتھ پاکستان کی سب سے زیادہ برآمدات ریکارڈ کی گئیں، جو ایک ارب ڈالر سے زائد جبکہ درآمدات 54 کروڑ ڈالر رہیں۔بنگلہ دیش کے ساتھ 72 کروڑ ڈالر کی برآمدات جبکہ 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں۔ سری لنکا کے ساتھ پاکستان کی برآمدات 39 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات ساڑھے 5 کروڑ ڈالر تک پہنچیں۔انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے باوجود برآمدات تو نہ ہونے کے برابر ہے، تاہم درآمدات 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئی۔مالدیپ کے ساتھ برآمدات 91 لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات 1 لاکھ ڈالر ہوئیں، نیپال کے ساتھ مجموعی برآمدات 29 لاکھ ڈالر جبکہ درآمدات 31 لاکھ ڈالر رہیں۔
پاکستان کے سارک ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات نہ صرف اقتصادی تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں باہمی تعاون اور ترقی کے لیے بھی اہم ہیں۔افغانستان جیسے ہمسایہ ملک کے ساتھ تجارتی تعلقات کا فروغ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سودمند ثابت ہو سکتا ہے، جب کہ بھارت کے ساتھ سیاسی کشیدگی کی وجہ سے تجارتی تعلقات محدود ہیں۔ تاہم، بنگلہ دیش، سری لنکا اور دیگر سارک ممالک کے ساتھ مضبوط تجارتی روابط پاکستان کے لیے خطے میں معاشی استحکام اور ترقی کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
سابق اسپنر عبدالرحمان قومی ٹیم کے اسپن بولنگ کوچ مقرر
سندھ حکومت کا تھر جیب ریلی، تھر اسپورٹس فیسٹول منعقد کرانے کا فیصلہ
عالمی بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ
بیرون ملک میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ لازمی قرار