سارے چودھری مرجائیں پھر بھی مولانا فضل الرحمان…شیخ رشید نے مولانا پر بجلیاں گرا دیں

4 سال قبل
تحریر کَردَہ

سارے چودھری مرجائیں پھر بھی مولانا فضل الرحمان…شیخ رشید نے مولانا پر بجلیاں گرا دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ‏جو فرماتے تھے آر ہوگا یا پار ہوگا، وہ بیچ منجدھار ہوگئے ہیں،ملتان کا گھنٹہ گھر کا جلسہ واجبی سا جلسہ تھا،

شیخ رشید‏ کا کہنا تھا کہ استعفا دینے سے اسمبلی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، بالآخر ایسا وقت آجانا ہے لوگ سیاست سے تنگ آجائیں گے،شوق سے اسلام آباد تشریف لائیں، سردی استقبال کرے گی، حالات جیسے بھی ہو ں پی ڈی ایم کو فائدہ نہیں ہوگا، جن سے آپ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں وہ نواز شریف کے بیانیے کے مخالف ہیں،عمران خان سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے تو بتائیں کس سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے دعوت دی ہے، اسمبلی میں آئیں اور ڈائیلاگ کریں،

شیخ رشید‏ کا مزید کہنا تھا کہ مارچ میں سینیٹ کے الیکشن کے بعد عمران خان اور مضبوط ہوجائے گا، منہگائی آپ کے غلط بیانیے کی وجہ سے تھی، آپ چاہتے ہیں غریب کا بچہ کورونا سے خودکشی کرے،اپنے بچوں کو محفوظ گھروں میں رکھا ہوا ہے، شاہدرہ میں پانچ دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، لاہور میں ہائی الرٹ ہے،شہید بینظیر ساری زندگی بچھتائی کہ 85ء کے انتخابات میں حصہ کیوں نہیں لیا،13 دسمبر کے بعد عمران خان کیلئے خوشخبری دیکھ رہا ہوں،کوئی بھی سیاستدان مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرتا،

جن پر امید تھی انہوں نے بھی ساتھ چھوڑ دیا، جنگ اخبار پی ڈی ایم کے ساتھ ہاتھ کر گیا

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

وزارت ریلوے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ،فراڈ ،خردبرد اورنا اہلی کا انکشاف

اگر اس شعبے پر توجہ دیں تو کسی سے قرضہ نہ مانگنا پڑے، وزیراعظم

میرا ایمان ہے عمران خان یہ کام کر کے رہیں گے، شیخ رشید کی پیشنگوئی

مولانا کا لاٹھی کا جواب لاٹھی سے دینے کا بیان، شیخ رشید نے جواب دے دیا

سیاستدانوں کی زندگیوں کو بھی "را” سے خطرات لاحق، شیخ رشید نے خبر دار کر دیا

عمران خان پر برا وقت آنے پر کون ساتھ دے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

جس کابینہ میں شیخ رشید ہو اس میں یہ کام ہو ہی نہیں سکتا، شیخ رشید کا دعویٰ

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ ‏شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیسز انتہائی سنجیدہ ہیں،سارے چودھری بھی مرجائیں مولانا فضل الرحمان کا قرعہ پھر بھی نہیں نکلے گا،آصف زرداری چھٹا بحری بیڑہ ہے،وہ حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے، غلطی ہوگئی نواز شریف ہاتھ سے نکل گیا، سب کو گولی دے گیا، عمران خان نے کہاہے حکومت چھوڑ دوں گا، کرپٹ کے ساتھ ہاتھ نہیں ملاؤں گا، ہندوستان نے پاکستانی سرحد کو چھیڑا تو فوج ایسا سبق سکھائے گی کہ تاریخ یادرکھے گی، مجھے امید ہے سب لوگ استعفوں کی طرف نہیں جائیں گے،ن لیگ سے اب ایک بڑا گروپ بنے گا، عمران خان مینار پاکستان سے اوپر گیا تھا،یہ مینار پاکستان سے نیچے آئیں گے،13 دسمبر کو کوئی قیامت ہونے نہیں جارہی،اپوزیشن کا نظریاتی اتحاد نہیں ہے، ان کا نظریہ ہے عمران خان نہ ہو،ان لوگوں کو جیلوں میں اراکین اسمبلی ہونے کے باعث سہولتیں مل رہی ہیں ، یہ لوگ اراکین اسمبلی نہ رہے تو جیلوں میں سی کلاس ملے گی ، مجھے امید ہے کہ سب لوگ استعفے نہیں دیں گے

ریلوے کا خسارہ کیسے ختم ہو سکتا ہے؟ شیخ رشید نے نئی تجویز دے دی

ممتاز حیدر

ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں
Follow @MumtaazAwan

Latest from تازہ ترین