سربراہ پی آئی اے نے سنائی بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

0
40

سربراہ پی آئی اے نے سنائی بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے نے خصوصی پروازوں میں کمی کا اعلان کر دیا

کرونا وائرس لاک ڈاون کے دوران پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خصوصی پروازوں میں اضافی کرائے کے معاملے پر پی آئی اے کے سی ای او ایئرمارشل ارشد ملک نے نوٹس لیا ہے اور فوری کرائے کم کرنے کی ہدایت کی ہے

اس ضمن میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے کا ایک اہم اجلا س بھی ہوا ہے،اجلاس کے بعد پی آئی اے سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک نے شعبہ سیلز کو فوری فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشنل اخراجات کے علاوہ کوئی اضافی منافع مسافروں سے وصول نہ کیا جائے ۔

پی آئی اے کے سی ای و ائیرمارشل ارشد ملک نے اضافی منافع وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کیخلاف جرمانے کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ اضافی رقم بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے،

واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں شیڈول کی ہیں جب کہ دیگر ممالک کی فضائی کمپنیوں کو پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دی ہے.

دوسری جانب پی آئی اے کے کپتانوںکے خدشات پر سی ای او پی آئی اے نے اہم فیصلہ کیا ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک کی کاوشوں سے زائد المیعاد قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور اب تمام فضائی عملے کو ان کے ہوٹلز میں 48 گھنٹے کیلئے قرنطینہ کیا جائے گا۔

کورونا کی تشخیص ہونے پر کاکپٹ اور کیبن کریو کو لاہور، کراچی، راولپنڈی، سیالکوٹ، ملتان، پشاور اور کوئٹہ کے سی ایم ایچ اسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا،تمام پینل والے ہوٹلوں میں محکمہ صحت سے منظور کروا کے علیحدہ کمرے مختص کردئیے گئے ہیں۔

پی آئی اے کی مالی مشکلات، سی ای او ارشد ملک اور افسران کا بڑا فیصلہ

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

بین الاقوامی پرواز سے واپسی پر پہلے عملے کو ایک ہفتے کیلئے قرنطینہ کی ہدایات تھیں جس سے پی آئی اے کا عملہ کئی ہفتے کیلئے پروازوں پر میسر نہ ہوتا تھا۔ پی آئی اے کے کپتانوں اور فضائی میزبانوں نے ایک ہفتے کے قرنطینہ پر تحفظات کا اظہار کیا جس پر سی ای او نے دورانیہ کم کر کے 2 روز کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ پی آئی اے کے چیف پائلٹ سٹینڈرڈ انسپیکشن کیپٹن کلیم چغتائی نے ہدایات کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کردیا .

Leave a reply