صدر مسلم لیگ ن نواب شاہ سردار عبدالحمید کھوسہ کو آخری خواہش کے مطابق نواز شریف کی تصویر والے کفن میں سپرد خاک کیا گیا

0
48

صدر مسلم لیگ ن نواب شاہ سردار عبدالحمید کھوسہ کو آخری خواہش کے مطابق نواز شریف کی تصویر والے کفن میں سپرد خاک کیا گیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . پارٹی اور قائد سے وابستگی اور کمٹمنٹ کا انوکھا واقعہ سامنے آگیا. وفا کے پیکر
پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ یوتھ ونگ صدر سندھ اور موجودہ ڈویژنل صدر نواب شاہ سردار عبدالحمید کھوسہ کو آپ کی آخری خواہش کے مطابق پارٹی پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا گیا،


واضح رہے کہ سردار عبدالحمید کھوسہ وفات پاگئے تھے . جن کو سپرد خاک کرنے کے لیے آخری رسومات کی گئیں‌تو ان کی وصیت کے مطابق ان کے کفن پر ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف اور شیر پارٹی کا انتخابی نشان تھا پرنٹ‌کر کے ڈھانپا گیا . اور کھوسہ مرحوم کی وصیت پر اسی طرح عمل کیا گیا .

Leave a reply