سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم کے رفیق خاص تھے

0
41

سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم کے رفیق خاص تھے طارق حسن

پاکستان حاصل کرنے کیلئے عبدالرب نشتر نے عملی جدوجہد کی کنور ارشد علی خان

زندہ قومیں اپنے اکابرین کے کارناموں پر فخر کرتی ہیں صادق شیخ

نعمت خلجی. معیزالحسن. عبدالقیوم خان. کمال احمد. فرید قریشی. امتیاز علی و دیگر کا سردار عبدالرب نشتر کی 63 ویں برسی کے موقع پر مذاکرے میں اظہار خیال

کراچی: پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبدالرب نشتر قائد اعظم محمد علی جناح کے رفیق خاص تھے قیام پاکستان میں انکی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ان خیالات اظہار انہوں تحریک پاکستان کے رہنما سردار عبدالرب نشتر کی کی 63 ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ (ق) کے تحت منعقدہ مذاکرے سے کیا مسلم لیگ (ق) سندھ کے جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے کہا کہ قیام پاکستان کے حصول کیلئے سردار عبدالرب نشتر نے عملی جدوجہد کی اور مسلم لیگ (ق) اکابرین ملت کی زندگی کو شعار بناتے ہوئے انکے کاز پر عمل پیرا ہے مسلم لیگ (ق) سندھ کے انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ نے کہا کہ آزادی وطن نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنے اکابرین کے کارناموں پر فخر کرتی ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ سردار عبدالرب نشتر اور اکابرین ملت کے نقشں قدم پر چل کر تکمیل پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر نعمت خان خلجی. معیزالحسن. عبدالقیوم خان. فرید قریشی. کمال احمد. امتیاز علی. راؤکاشف. واصل خان. سلطان بھٹی. سہیل صدیقی. سید اخلاق . ذاکر قریشی. حنیف وارثی. حاجی زاہد. رحیم شاہ. حاجی عبدالستار. اسلم سندھی اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا.

Leave a reply