سردار احمد نوازسکھیرا کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی

0
24

اسلام آباد:سردار احمد نوازسکھیرا کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی ،باغی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے اہم عہدوں پراہم افسران کی تقرریاں اورتبادلے جاری ہیں اوراسی سلسلے میں سردار احمد نوازسکھیراکواہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے ،

ذرائع کےمطابق اس حوالے سے اہم پشرفت ہوچکی ہے ،اسلام اباد سے ذرائع کے مطابق سیکرٹری کامرس سردار احمد نواز سکھیرا کی بطور سیکرٹری کابینہ تقرری کا نوٹفکیشن جاری کردیا گیا ہے،

ذرائع کےمطابق وفاقی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہےکہ سیکرٹری کامرس کا اضافی چارج بھی سردار احمد نواز سکھیرا کے پاس ہی رہے گا،یاد رہےکہ پچھلے چند دنوں سے صوبائی اوروفاقی حکومتوں میں اعلیٰ سطح پرتبادلوں کا سلسلہ جاری ہے

Leave a reply