نوازشریف نے ن لیگ کوگھرکی لونڈی بنالیا،شخصیات نہیں ملک اورقوم ضروری ہیں:سردارمنصب ڈوگرکا ن لیگ چھوڑنےکااعلان

اوکاڑہ: نوازشریف نے ن لیگ کوگھرکی لونڈی بنالیا،شخصیات نہیں ملک اورقوم ضروری ہیں:سردارمنصب ڈوگرکا ن لیگ چھوڑنے کااعلان ،اطلاعات کے مطابق سابق پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سابق ایم این اے سردار منصب ڈوگر نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے ملک دشمن بیانیے کا ساتھ نہیں دے سکتا۔ مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی 25سالہ رفاقت کو آج قربان کر رہا ہوں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی حفاظت کی ضامن ہے، ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔سردارمنصب ڈوگر نے کہا کہ نوازشریف نے ن لیگ کوگھرکی لونڈی بنا رکھا ہے ،

سردار منصب کا کہنا تھا کہ شخصیات ضروری نہیں یہ ملک اورمیری قوم بہت ضروری اورمیرا ایمان ہیں ، نوازشریف غیرملکی طاقتوں کے لیے کھیل کھیل رہے ہیں‌

سردار منصب ڈوگر کا کہنا تھا کہ سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان سے دلی دکھ ہوا۔ انہوں نے پتا نہیں کس کی خوشنودی کے لئے پاک فوج کی فتح کو بدلنے کی کوشش کی ہے آپ میاں نواز شریف کی خوشامد کر کے سپیکر بن گئے حالانکہ آپ اس کے اہل نہیں تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.