جعفر خان لغاری مرحوم کا نماز جنازہ کل اتوار کو ادا کیا جائے گا

چوٹی زیریں ( محسن نواز سے ) بزرگ سینئر سیاستدان ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سردار جعفر خان لغاری کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور ایک ماہ سے شدید علالت کے باعث لاہور کی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھےمرحوم کے سوگواران میں ایک بیوہ سابق ایم این اے مینا جعفر لغاری اور ایک بیٹی فاطمہ جعفر لغاری جبکہ ان کا کوئی بیٹا نہیں تھا سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کا نماز جنازہ یکم جنوری اتوار دوپہر 1:30 بجے آبائی قصبہ چوٹی زیریں میں ادا کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بزرگ سینئیر سیاستدان ، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری وفات پا گئے اور ان کی نماز جنازہ آبائی قصبہ چوٹی زیریں میں مورخہ یکم جنوری 2023 بروز اتوار دوپہر 1:30 بجے ادا کیا جائے گا سردار جعفر خان لغاری معدے کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور پچھلے ایک ماہ سے شدید علیل تھے اور لاہور کی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے سردار جعفر خان لغاری کی عمر 83 سال تھی سردار محمد جعفر خان لغاری 23 جون 1942 کو سردار عطا محمد لغاری کے ہاں پیدا ہوئے انہوں نے1970 سے عملی سیاسی زندگی کا آغاز کیا اس دوران ایک مرتبہ چیئرمین ضلع کونسل راجن پور رہے اور دو مرتبہ ایم پی اے ، چھ مرتبہ ایم این اے اور اس وقت بھی وہ راجن پور کے حلقہ این اے 193 کے ایم این اے تھے۔ انہوں نے اپنے پیچھے ایک بیوہ سابق ایم این اے ڈاکٹر مینا جعفر لغاری ،ایک بیٹی گل فاطمہ لغاری سوگوار چھوڑی ہے جبکہ ان کا بیٹا کوئی نہیں تھا سردار جعفر خان لغاری سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کے کزن چیف لغاری قبیلہ سردار جمال خان لغاری ، سابق وفاقی وزیر سرداراویس احمد لغاری صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن خان لغاری سابق ایم پی اے سردار یوسف خان لغاری کے چچا تھے مرحوم سردار جعفر خان لغاری انتہائی شفیق رحم دل اور اور پنجاب کے انتہائی قابل بزرگ سیاست دان تھے.

Leave a reply