سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کے بعد ان کے بھتیجے سردار محمد یوسف خان لغاری ان کے سیاسی جانشین ہیں

چوٹی زیریں ( محسن نواز سے ) اسلامی و بلوچ روایت کے مطابق کس بھی خاندان کی جانشینی پگ چاہے وہ سیاسی یا سماجی ہو اسی خاندان کے فرد کا حق ہے ،بلوچ روایت کے مطابق سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کے بعد ان کے بھتیجے سردار محمد یوسف خان لغاری ہی ان کے سیاسی جانشین ہیں
سردار جعفر خان لغاری مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے لغاری ہاؤس چوٹی زیریں میں منعقد دعائیہ اور دستار بندی کی تقریب سے لغاری قبیلے کے چیف نواب سردار جمال خان لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا.،چیف آف لغاری ٹرائیب نواب محمد جمال خان لغاری کے اس مدبرانہ حقیقی فیصلہ نے ان اسلامی اور بلوچی اقدار وروایات کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی ایک مثال قائم کردی ہے سردار اویس احمد خان لغاری
تفصیلات کے مطابق بزرگ سیاستدان سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کے درجات بلند اور ان کے ایصال ثواب کیلئے چیف لغاری ہاؤس چوٹی زیریں میں دعائیہ تقریب اور رسم دستار بندی کی تقریب منعقد کیں دعائیہ تقریب میں لغاری قبیلے کے تمام عمائدین معززین علاقہ شرکت کیں دعائیہ تقریب میں مولانا حافظ ابوبکر نے سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کی مغفرت اور بخشش درجات بلند کیلئے خصوصی دعا کروائی اور ان کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر لغاری قبیلے کے چیف سردار جمال خان لغاری نے خطاب کیا سردار محمد جمال خان لغاری نے کہا کہ اسلامی و بلوچ روایت کے مطابق کسی بھی خاندان گھرانہ کا جانشین چائے وہ سماجی ہو یا سیاسی اسی خاندان کے فرد کا حق ہے نہ کسی دوسرے کا حق انہوں نے کہا کہ اسلامی و بلوچ روایت کے مطابق سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کی وفات کے بعد ان کے حقیقی بھیجتے سردار محمد یوسف خان لغاری ہی ان کے سیاسی جانشین اور پگ دستار کے وارث ہیں مزید سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم و مغفور اور سردار عمر خان لغاری (سردار جعفر خان کے مرحوم بھائی) کے بیٹے کی موجودگی میں دستاربندی سردار محمد یوسف خان لغاری کا اعلان اسلامی و بلوچی اقدار و روایات کے عین مطابق ہے ہمیشہ سے بلوچ قبائل کے سردار کی اہم ذمداری رہی ہے کہ اسلامی و بلوچی اقدار و روایات کی پاسداری کرنا ان اصولوں پر قائم رہنا اور عملدرآمد کرانا ہوتا ہے مزید انہوں نے کہا کہ چیف آف لغاری ٹرائیب نواب محمد جمال خان لغاری کے اس مدبرانہ حقیقی فیصلہ نے ان اسلامی اور بلوچی اقدار وروایات کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی ایک مثال قائم کردی ہے اس احسن اقدام پر بلوچ قبائل خاص طور پر لغاری اقوام اور لغاری گروپ کے معززین مقدمین عمائدین کے سر فخر سے بلند کردیے ہیں۔ اس فیصلے کو غیور عوام نے دلی طور پر قبول کیا پروگرام کے اختتام پر چیف سردار محمد جمال خان لغاری نے سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کے بھتیجے سردار محمد یوسف خان لغاری کو سردار جعفر خان لغاری کا سیاسی جانشین نامزد کرنے کا اعلان کیا اور سردار محمد یوسف خان لغاری کو بلوچی رسم کے مطابق پگ دستار بندی کروائی دستار بندی اور دعائیہ تقریب میں بزرگ سیاستدان سابق سینیٹر سردار منصور احمد خان لغاری سابق وفاقی وزیر ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان سردار احمد خان لغاری سردار نادر اکمل خان لغاری (سندھ ) سابق ایم پی اے سردار محمود قادر خان لغاری سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی سردار پرویز علی گورچانی سابق چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان سردار عبدالقادر خان کھوسہ سردار عمار اویس احمد خان لغاری سردار علی یوسف خان لغاری سردار علی خان لغاری بلوچ کے قبیلے کے عمائدین معززین علاقہ صحافی برادری تاجر برادری سیمت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے افراد نے شرکت کیں آخر میں چیف نواب سردار جمال خان لغاری نے تمام عمائدین معززین علاقہ صحافی تاجر برادری سیمت دعائیہ تقریب میں شرکت تمام افراد کا شکریہ ادا کیا

Leave a reply