سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم آزادکشمیر منتخب ہو گئے

نومنتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کے لیے دعوت نامےجاری کر دیئے گئے،نو منتخب وزیر اعظم 3 بجے سہ پہر حلف اٹھائیں گے صدر آزاد کشمیر نو منتخب وزیر اعظم سے حلف لیں گے

قبل ازیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس،آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا ،قائد حزب اختلاف چودھری لطیف اکبر کا کہنا تھا کہ آج کا اجلاس غیر آئینی ہے،آئین اور قانون کو پامال کیا گیا آرٹیکل 7 رول 11 اور 36 کے تحت اجلاس نہیں بلایا گیا،علی امین گنڈا پور ہارس ٹریڈنگ کر رہا ہے،شاہ غلام قادر نے کہا کہ ایک سابق وفاقی وزیر ہمارے ممبران اسمبلی کو ہوٹل میں بند رکھتا ہے، اسپیکر انوارالحق نے کہا کہ میرے پاس صدارتی حکم نامہ آیا جس میں آئین کے تحت اجلاس بلایا،ماجد خان کی جانب سے قاعدہ پندرہ معطل کر کے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کرنے کی قرارداد آئی

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر مشتمل متحدہ اپوزیشن نے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا ،پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعظم تنویر الیاس اسمبلی پہنچ گئے تنویر الیاس کے اسمبلی پہنچنے پر کارکنوں کی جانب سے استقبال کیا گیا اس موقع پر پولیس اور کارکنان کے درمیان دھکم پیل ہوئی

آزاد کشمیر میں قائد حزب اختلاف چودھری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ کل تک یہ کہتے تھے کشمیر کے فیصلے کشمیر میں ہوں ،کشمیر کے لوگ تحریک آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں،آج کا اجلاس غیر آئینی ہے، اس سے ہم بائیکاٹ کرتے ہیں آج ہی کے دن کے اجلاس کے لیے 2 نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں،ہم ہارس ٹریڈنگ کا بائیکاٹ کریں گے،اسمبلی اجلاس بھی غیرآئینی طریقے سےطلب کیا گیا،اسمبلی میں اسپیکر سمیت کوئی بھی ہماری بات سننے کو تیار نہیں،عمران خان نے بھی آئین اور قانون کو تسلیم نہیں کیا تھا،آج کے اجلاس میں بھی طریقہ کار کی پاسداری نہیں کی گئی،

پیپلزپارٹی رہنما حسن ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہم آج کے اجلاس میں جا کر اپنا موقف پیش کریں گے،یہاں کے معاملے کو لاہور کے معاملے سے کمپئیر نہیں کیا جا سکتا ، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے لئے کوئی بھی امیدوار سامنے نہیں لایا گیا،

مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ایوان میں 19 ارکان ہیں،عبدالقیوم نیازی 14 اپریل کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے مستعفی ہوئے تھے وزیراعظم عبد القیوم نیازی کے خلاف وزرانے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی

پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، عمرسرفراز چیمہ

مولانا فضل الرحمان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کر دیا

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

منحرف اراکین کو تاحیات نااہل قرار دینے کی درخواست دائر

Comments are closed.