سردار عثمان بزدار نے صنعتکاری اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اٹھایا بڑا قدم، اہم خبر

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں صنعتکاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے احسن اقدام کیا اورفیکٹریوں کی لیبراورسوشل سکیورٹی انسپکشن ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیکٹریوں کی انسپکشن ختم کرنے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے، فیکٹریاں سیلف اسسمنٹ کے تحت خود گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہوں گی، انسپکٹر فیکٹریوں میں جاکر انسپکشن نہیں کرسکیں گے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیکٹریوں کیلئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت مہیا کی جائے گی اورہدایت کی کہ آن لائن رجسٹریشن کو جلد حتمی شکل دیں، انہوں نے کہا کہ صوبے میں صنعتوں کی زوننگ کی جائے گی،

وزیراعلیٰ نے صنعتوں کی زوننگ کے لئے عملدرآمد کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی صنعتوں کی زوننگ کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کرے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسپکشن کا خا تمہ صوبے میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور اس اقدام سے صنعتکاری کا عمل تیز ہوگا، روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا،

Comments are closed.