مزید دیکھیں

مقبول

13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید

آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے...

ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

کراچی: ملزم ارمغان کی اپنے خلاف درج مقدمات میں...

حادثے کے چھ دن بعد تک زخمی حالت میں خاتون کار میں زندہ

انڈیانا کے شمال مغربی علاقے میں ایک 41 سالہ...

سیالکوٹ میں فوڈ اتھارٹی کا آپریشن: 4 سویٹس یونٹس جرمانے، مضر اجزاء تلف

سیالکوٹ، باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض ) رمضان...

کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر...

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے سے 13 افراد جاں بحق

کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ کے سبب گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں ٹھنڈ لگنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

باغی ٹی وی کے مطابق ان افراد کی لاشیں مختلف مقامات سے ملیں جو ناقابل شناخت ہیں، بیشترلاشوں کی تدفین کردی گئی،جاں بحق ہونے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی بتائے جاتے ہیں۔چھیپا فائونڈیشن کے ترجمان چوہدری شاید حسین نے بتایا کہ دسمبر 2024 سے لے کر تاحال شہر قائد میں نشے کی زیادتی کے سبب 43 افراد جاں بحق ہوئے، ان میں 42 مرد اور 1 خاتون شامل ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان جاں بحق افراد میں 13 سے زائد افراد ایسے ہیں جو ممکنہ طور ٹھنڈ لگنے کے سبب جاں بحق ہوئے ہیں،یہ جاں بحق افراد نشے کے عادی تھے ۔انہوں نے بتایا کہ سردی سے بچا کے لیے ان افراد کے پاس کوئی لحاف گدا کمبل یا بستر نہیں تھا، یہ افراد ٹھنڈ سے بچنے کے لیے مقدار سے زیادہ نشہ کرتے ہیں اور اس لیے کسی پل، فٹ پاتھ یا محفوظ مقام پر جاکر سونے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر ان کے پاس کوئی گرم کپڑے یا بستر نہ ہو تو نشہ کرنے کے باوجود ان کو سردی زیادہ لگتی ہے، سردی کے ساتھ نشہ کی زیادتی ممکنہ طور پر ان افراد کی وجہ موت بنتی ہے۔ترجمان چھیپا نے بتایا کہ اس لیے سردی کے موسم میں شہر کے فٹ پاتھوں پر لاوارث اور ناقابل شناخت لاشیں ملتی ہیں، ان لاوارث میتوں کی تدفین ادارہ اپنے وسائل سے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ کراچی میں سردی زیادہ پڑرہی ہے، سیکڑوں بے گھر افراد فٹ پاتھوں، کھلے مقامات اور پلوں کے نیچے رات کو سوتے ہیں جن میں اکثریت کے پاس گرم کپڑے اور بستر کمبل و لحاف نہیں ہوتا۔چوہدری شاہد حسین نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ بے گھر افراد کو سردی سے بچانے کے لیے بستر کمبل اور لحاف عطیہ کریں، چھیپا ان بے گھر افراد کو سردی سے محفوظ بنانے کے لیے اقدام کررہا ہے جس کے لیے مزید وسائل کی ضرورت ہے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب سمیت متعدد افسر تبدیل

صارفین کیلئے بجلی 75 پیسے فی یونٹ سستی

وزیراعظم، بلاول بھٹو کا دہشگردوں کو واصلِ جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 19 خارجی دہشت گرد جہنم واصل،تین جوان شہید