سارے مارننگ شوز افسوسناک ہیں نور بخاری

مروہ کے والدین کو شو میں بُلانے کے حوالے سے سابق اداکارہ و میزبان نور بخاری کا کہنا ہے کہ شو میں متاثرین کو بُلایا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے رلاؤ ان کو اور رلاؤ۔

باغی ٹی وی : مارننگ شوکی میزبان ندا یاسر کو زیادتی کے بعد قتل ہونے والی مروہ کے والدین کو شومیں بلاکران سے بچی کے کیس سے متعلق انتہائی غیر سنجیدہ سوالات پوچھنے پرپچھلے کچھ دنوں سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-

پاکستان کے معروف میزبان عامر لیاقت کی سابق بیوی بشریٰ اقبال نے بھی ندا یاسر کی اس حرکت پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تمام نیوز اور اینٹرٹینمنٹ چینلز سے ایک گزارش خدارا یہ قوم کی بچیاں ہیں، ہماری بیٹیاں ہیں, ان کے ساتھ پہلے زیادتی ہوتی ہے اس کے بعد بار بار زیادتی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے گھر والوں کے زخموں اور دکھوں پر مرہم رکھنے کے بجاۓ انہیں نوچ نوچ کر کیوں اپنی کمائی کا ذریعہ بناتے ہیں۔ اپنے پروگرامز میں بلا کر ان ماں باپ یا گھر والوں سے ان کی بیٹی کی عصمت دری کا واقعہ پوچھنا یا بیان کرنا ان کے لیے کسی موت سے کم نہیں۔

View this post on Instagram

تمام نیوز اور اینٹرٹینمنٹ چینلز سے ایک گزارش 🙏🏻 خدارا یہ قوم کی بچیاں ہیں، ہماری بیٹیاں ہیں, ان کے ساتھ پہلے زیادتی ہوتی ہے اس کے بعد بار بار زیادتی ہوتی ہے۔ ان کے گھر والوں کے زخموں اور دکھوں پر مرہم رکھنے کے بجاۓ انہیں نوچ نوچ کر کیوں اپنی کمائی کا ذریعہ بناتے ہیں۔ اپنے پروگرامز میں بلا کر ان ماں باپ یا گھر والوں سے ان کی بیٹی کی عصمت دری کا واقعہ پوچھنا یا بیان کرنا ان کے لیے کسی موت سے کم نہیں۔ بس کردیں ریٹنگز کی دوڑ!! یہ دکھ، صدمہ ہم سب کا اجتماعی دکھ ہے۔ ان ریپ کیسز اور زیادتیوں کے خلاف آواز بنیں نہ کہ ان کی تکلیف میں اضافے کا باعث!! ذرائع ابلاغ کا درست استعمال بھی ہماری معاشرتی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ . Watch my views on Lahore Motorway Incident’s the complete video on my YouTube Channel Insight with Bushra. Thanks . . #stopthis #media #pakistan #tvhost #syedabushraiqbal #bushraiqbal #syedabushra #pakistanimedia #responsiblemedia #insightwithbushra #youtubechannel #justiceformarwah #marwah #motorwayincident #life #phd #scholar #celebrities

A post shared by Syeda Bushra Iqbal (@syedabushraiqbal) on


انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بس کردیں ریٹنگز کی دوڑ!! یہ دکھ، صدمہ ہم سب کا اجتماعی دکھ ہے۔ ان ریپ کیسز اور زیادتیوں کے خلاف آواز بنیں نہ کہ ان کی تکلیف میں اضافے کا باعث!! ذرائع ابلاغ کا درست استعمال بھی ہماری معاشرتی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

بشریٰ اقبال کی اس ویڈیو پر سابق میزبان اور اداکارہ نور بخاری نے رد عمل دیتے ہوئے مارننگ شوز کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہاں یہ سب یہی کرتے ہیں۔ سارے مارننگ شوز افسوسناک ہیں۔ یہ لوگ متاثرین کو بلاتے ہیں اور پھر میزبان کو کہا جاتا ہے رلاؤ ان کو رلاؤ اور رلاؤ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ایک بار ایک شو اسی نفرت انگیز رویے کی وجہ سے چھوڑا تھا۔ نور بخاری کے کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے-

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.