سرگودھا : اینٹی کرپشن سرگودھا کا محکمہ تعلیم اور اکاٶنٹ آفس کے مافیاز کیخلاف زبردست ایکشن ۔

0
29

سرگودھا : اینٹی کرپشن سرگودھا کی بہت بڑی کارروائی ۔ محکمہ تعلیم اور اکاؤنٹ آفیس کے مافیا خلاف زبر دست ایکشن ۔ محکمہ تعلیم سرگودھا کے گھوسٹ ملازمین کے کیس میں پچپن لاکھ روپے کی خطیر رقم کی برآمدگی ۔

سرگودھا : اینٹی کرپشن سرگودھا کی ایک زبردست کارروائی سامنے آئی ہے جہاں *اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال* نے کارروائی کرتے ہوئے گھوسٹ ملازمین کی بھرتی کے کیس میں محکمہ تعلیم اور اکاؤنٹ آفیس کی ملی بھگت سے خرد برد کیے گئے پچپن لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں . برآمد کی گئی رقم خزانہ سرکار میں جمع کروا دی گئی ہے. محکمہ تعلیم اور اکاؤنٹ برانچ سرگودھا کے کرپٹ مافیا نے گھوسٹ ملازمین بھرتی کی کیس میں لاکھوں روپے کا خزانہ سرکار کو نقصان پہنچایا تھا . جو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے پچپن لاکھ روپے برآمد کروا لے ہیں . اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا تصور عباس بوسال نے بتایا کہ نہ صرف خرد برد کی گئی رقم برمد کروا کے خزانہ سرکار میں جمع کروائی گئی ہے بلکہ زمہ دران کو قرار واقعی سزا بھی دلوائی جائے گی . اُنھوں نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا خالد مسعود فروکه کی ہدایات کی روشنی میں اینٹی کرپشن سرگودھا سرکاری وسائل کو خرد برد کرنے والے مافیاز کے خلاف بھرپور سرگرم ہے ایسی کارروائیوں کا سلسلہ مزید وسیع کیا جا چکا ہے.

Leave a reply