کرپشن ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے ،ناجائز اراضی پہ قبضہ

0
27

سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا کرپشن ختم کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے چک 96 شمالی میں 28 کنال رقبے کی ناجائز کاشت جاری تفصیلات کے مطابق 2015 میں اس وقت کے ڈپٹی کمشنر ثاقب منان نے 28 کنال رقبہ کھیل کے میدان اور قبرستان کے لئے مختص کیا اور کیس ریونیو بورڈ کو بھیج دیا لیکن دوسری جانب با اثر شخصیات ہونے کی بنا پر کیس کو کرپشن کی نظر کردیا گیا اور نوجوان کھیل کا میدان حاصل کرنے کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں موجودہ حکومت نے تمام صوبائی رقبوں کی لیز منسوخ کردی ہے جبکہ کھیل کے لئے مختص رقبہ آج بھی ریکارڈ میں ناجائز کاشت کے طور پر درج ہے سرکاری ادارے رشوت لے کر اس رقبے کو تحفظ فراھم کررہے ہیں اہل دیہہ کے نوجوانوں نے اپنی پاکٹ منی سے اس کیس کو لڑنے کا فیصلہ کیا تو بااثر شخصیات نے ان پر مختلف قسم کے سات مقدمات درج کروادئیے جو بعد ازاں جھوٹے ہونے پر خارج کردئیے گئے سیکرٹری یوتھ افیئرز کو ڈپٹی سیکرٹری کالونیز نے ایک چٹھی 2018 جولائی کو لکھی کہ یہ رقبہ کھیل کے گراؤنڈ کیلئے اپنی تحویل میں لیں لیکن اس فائل کو دبا دیا گیا پھر ڈپٹی سیکرٹری کالونیز نے ڈپٹی کمشنر سرگودہا سے 23 جنوری کو اس جگہ سے متعلق جواب طلب کیا لیکن آج تک اس کا جواب ڈپٹی کمشنر دفتر سے واپس نہیں بھیجوایا گیا کیونکہ یہاں رشوت مفاد عامہ پر حاوی آ چکی ہے حکومت اور وزیر اعلی کھیل کو فروغ دینے کے بات کرتے ہیں کرپشن کے خاتمے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن کھیل کیلئے مختص یہ رقبہ لیز منسوخ ہونے کے باوجود بھی آج ناجائز کاشت ہورہا ہے سرکار اس رقبے کو خالی کرانے سے قاصر ہے

Leave a reply