سرگودھا ۔ کمشنر دفتر کے سبزہ زار میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی

0
19

سرگودہا : (23مارچ) یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سادہ اور پروقار انداز میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے لان میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے قو می پر چم کو سلامی دی ۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلا ل فیروز، اسسٹنٹ کمشنر عمر دارز گوندل ، سول ڈیفنس آفیسر ظفر علی بھٹی اورڈاکٹر ہارون الرشید تبسم سمیت سرکاری محکمو ں کے افسران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر اپنے پیغام میں ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے کہا کہ تعمیر پاکستان کےلئے ہمیں اسی جذبے کی ضرورت ہے جو تحریک پاکستان میں دیکھنے کو ملا ۔ ہمیں پاکستان کی جغرافیائی اورنظریاتی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا چاہیئے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت ہے اس کی بقاءو سلا متی کے لیے ہمیں اپنے ذاتی مفادات قربان کر دینے چاہیے ۔ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ 23مارچ ہماری ملی تاریخ کا عظیم دن ہے۔

آج کے دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور سخت جد وجہد کے باعث14اگست1947کو پاکستان معرض وجود میں آیا۔ ڈی پی او ذوالفقار احمد نے کہا قرارداد پاکستان والے جذبے کو زندہ کرکے ہم اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔23مارچ کا جشن تما م پاکستانیو ں کے لیے ایک یادگار لمحہ ہو تاہے۔ انہو ں نے کہا کی آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کر نا ہے کہ ہم اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے ملک کی سلا متی و بقاءکےلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ 23مارچ ہمارا تاریخ ساز دن ہے۔ اسی روز ہم سوئے منزل چلے، صر ف سات سال کے اندر ہم اپنی منزل تک پہنچ گئے ۔ انہو ں نے کہا کہ تعمیر پاکستان ہمار ا خواب ہو نا چاہیے، قائد اعظم محمد علی جنا ح نے ڈاکٹر علا مہ محمد اقبال کے پیش کر دہ خاکہ کو حقیقت کا روپ عطا کیا۔

Leave a reply