سرگودھا ۔ DPO سرگودھا کا سال 2020 میں پولیس کی کارکردگی کا جاٸزہ ۔

0
30

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) پولیس نے گذشتہ سال ڈکیتی ، راہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث 50 گینگز کے 154 ارکان کو گرفتار کیا ۔ گرفتارملزمان سے مجموعی طورپر 2 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق :
جرائم پیشہ عناصر انفرادی حیثیت میں جرم کرتے ہیں تو ان کی نوعیت مختلف ہوتی ہے لیکن یہی عناصر جب ملکر کوئی جرم کا ارتکاب کرتے ہیں تو اس کی نوعیت مختلف اور خطرناک ہو جاتی ہے ۔ کیونکہ جب بہت سے لوگ ملکر گینگ بنا کر کوئی جرم کرتے ہیں تو خوف و ہراس پھیلانے کے ساتھ ساتھ زیادہ نقصان کا باعث بھی بنتے ہیں ۔ سرگودھا پولیس ایسے عناصر کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے اور ان کو قانونی گرفت میں لانے کیلئے پوری طرح متحرک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقار احمد نے سال 2020 کے دوران ضلع سرگودھا میں متحرک جرائم پیشہ عناصر کے مختلف گینگز کے خلاف کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ سرگودھا پولیس نے گذشتہ سال کل 50 گینگز کے 154ممبران کو ان کے سرغنہ سمیت گرفتار کیا جن میں ڈکیتی کے 2 ، راہزنی کے20 ، موٹرسائیکل چھیننا کے 3 ، موٹرسائیکل چوری کے 12 ، مویشی چوری کے 9 ، نقب زنی کے 3 اور کار چوری کا ایک گینگ شامل ہیں ۔
اور ان کے قبضہ سے عوام الناس کا چھینا گیا اور چوری شدہ مال مسروقہ کل مالیت 2 کروڑ 84 لاکھ 82 ہزار 475 روپے برآمد کر کے بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کا ساتھ دیں ۔
( ترجمان سرگودھا پولیس )

Leave a reply