سرگودھا:ٹریفک پولیس کے شہر میں ناجائزناکے اور چالان، غریب شہریوں کا جیناہوامحال
سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے )ٹریفک پولیس روزانہ لاکھوں روپے کے ناجائز چالان کرکے غریب شہریوں کا جینامحال کردیا، شہریوں کا کہناہے کہ ٹریفک پولیس والے کبھی کسی امیر کو نہیں روکتے، انکا غصہ اور فرض صرف غریب کو چالان کر کے پورا ہوتا ہے،شہریوں کا ڈی پی او سرگودھا اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس سرگودھا روزانہ لاکھوں روپے کے چالان کرکے غریب شہریوں کا خون نچوڑنے میں مصروف عمل ھے ۔ شہری روٹی کے ایک ایک نوالہ کو ترس رہے ہیں اور ٹریفک پولیس نے نوری گیٹ، 47 اڈا، بس سٹینڈ اور جھال چکیاں سمیت شہر کے مختلف بازاروں میں ناکے لگا رکھے ہیں ۔
اہلکار سارا دن شہر کی سڑکیں بلاک کرکے غریب موٹر سائیکل سواروں کے چالان کرکے بھاری جرمانے اور لفٹر موٹر سائیکل اور گاڑیاں اٹھا کر لے جاتے ہیں اور فی موٹرسائیکل 2 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا جاتا ہے ، شہر میں ظلم کی انتہا ہو گئی ہے ۔ ٹریفک پولیس کے اہلکارلفٹر کے ذریعے بازاروں اور مارکیٹوں سے چوروں کی طرح موٹر سائیکل اٹھا کر لے جاتے ہیں اور موٹر سائیکل کا مالک پریشان حال بھاگا پھرتا ہے
ٹریفک پولیس غریب کا خون نچوڑنے پر لگی ہے اور افسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔ شہر یوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ غریب لوگ جرمانہ ادا نہیں کر سکتے اور وہ رونے لگ جاتے ہیں ۔ جو رویہ ٹریفک پولیس نے اختیار کر رکھا ہے ،
روزانہ کی بنیاد پر غریب جو محنت مزدوری کر کے واپس گھر آ رہا ہوتا ہے اور اسے بھاری جرمانہ کر دیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے مزدور طبقہ فاقہ کشی پر مجبور ہو چکا ہے
شہریوں کا کہناہے کہ ٹریفک پولیس والے کبھی کسی امیر کو نہیں روکتے، انکا غصہ اور فرض صرف غریب کو چالان کر کے پورا ہوتا ہے۔ جو ہمارے ساتھ ظلم ہے، شہریوں نے ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔