سرگودھاکینو کی برآمدات نے ملکی تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

0
34

سرگودھاکینو کی برآمدات ملکی تاریخ نیا ریکارڈ قائم کردئیے، سرگودھا سے 4 لاکھ 60 ٹن کینو دنیا کے 45 ممالک کو بجھوائے گیا،250 ملین ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہوا، حکومت اپکسپورٹ کیلئے اقدامات کریں ، ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسڑی کے صدر ملک آصف امیر اعوان نے بات چیت کرتے ہوئے کیا

، انہوان نے کہاکہ امسال سرگودھا سے کینو کےبرآمدی سیزن 2020-21کے دوران 4لاکھ60ہزار ٹن کینو متعدد ممالک کو برآمد کیا گیا ہے ، جو ملکی تاریخ میں کینو کی سب سے زیادہ بر آمدات ہے۔ کورونا کی عالمی وباء کے دوران پاکستانی کینو کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ پاکستانی کینو نے دنیا میں کورونا کی وباء کے خلاف انسانی قوت مدافعت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ملک آصف امیر اعوان اپریل 2021میں ختم ہونیو الے بر آمدی سیزن کے دوران پاکستان سے دنیا کے 45 ملکوں کو 4لاکھ 60ہزار ٹن کینو بر آمد کیا گیا جو اس سے گزشتہ سال کی 3لاکھ 53ہزار ٹن بر آمدات کے مقابلے میں 30فیصد زائد ہے. کینو کی بر آمدات سے پاکستان کو 25 کروڑ 30 لاکھ (253 ملین) ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔

کینو کی برآمد کا ہدف 3 لاکھ 50ہزار ٹن مقرر کیا گیا تھا جس سے 21کروڑ ڈالر کی آمدن متوقع تھی۔ کینو کی بہتر پیدوار کے باعث پاکستان نے ہدف سے زائد کینو برآمد کیا ہے ، صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسڑی ملک آصف امیر اعوان نے کہا کہ پاکستان سے ریکارڈ کینو کی بر آمدکے باوجود کینو کے بر آمدکنندگان کو ریکارڈ خسارے کا سامنا کرنا پڑا،

کینو کے سودے روپے کی ڈالر کی مقابلے میں قیمت 168 روپے کے حساب سے طے ہوئے ،تاہم ادائیگیوں کے وقت روپے کی قدر مستحکم ہوکر 153 روپے پر آگئی۔ ایکسپورٹرز کے پاس یہ اختیار تھا کہ وہ نقصان کرنے کے بجائے بر آمدات محدود کردیں

لیکن ملک کی معاشی حالت دیکھتے ہوئے بر آمد کنندگان نے اپنے مفاد پر قومی مفاد کو ترجیح دی، ایکسپورٹرز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑاؤ جبکہ سب سے زیادہ نقصان روس کی مارکیٹ میں اٹھانا پڑا۔انہوں نے کہا حکومت کینو کے تاجروں خصوصی رعایت دے تاکہ ایکسپورٹرز کو کم سے کم نقصان اٹھانا پڑے،

Leave a reply