سرگودھا : خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پریشان

0
27

سرگودھا ( ادریس نواز چدھڑ سے ) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ،شہری سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے خشک میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق
ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے شہری سردی کی شدت کو کم کرنے کے لیے خشک میوہ جات کا استعمال کرتے ہیں شہریوں کی ایک بہت بڑی تعداد خشک میوہ جات کی خریداری کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے پچھلے سال کی نسبت اس دفعہ خشک میوہ جات کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی قیمتیں ناقابل خرید حد تک بڑھ چکی ہیں جن میں چلغوزہ سات ہزار دو سو روپے کلو،پستہ گری چھتیس روپے کلو،کاجو چوبیس روپے کلو،مغز بادام سولہ سو روپے کلو اور مونگ پھلی چار سو روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جسکی وجہ سے خشک میوہ جات کو دیکھا تو جا سکتا ہے لیکن غریب آدمی خرید کی سکت نہ رکھتا ہے دوکاندار حضرات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے خشک میوہ جات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے گاہک ریٹ سن کر چلے جاتے ہیں
شہریوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ خشک میوہ جات کی قیمتوں میں نمایاں حد تک کمی کی جائے تاکہ غریب عوام بھی خشک میوہ جات سے مستفید ہو سکے۔

Leave a reply