سرگودھا ۔ ناقص و غیر معیاری زرعی ادویات کے استعمال سے فصل تباہ ۔

0
21

ناقص اور غیر میعاری زرعی ادویات کے استعمال سے قصبہ رتھانہ کے کاشتکار محمد عباس کی73 ایکڑ تربوز کی فصل جس می مالیت 1 کروڑ روپے بنتی ہے، سڑ کر تباہ ہو گئی، جس پر زراعت آفیسر ساہیوال محمد رفیق عملہ کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، متعلقہ زرعی ادوایات کے ڈیلر کی دکان سے زرعی ادوایات کے سمپل حاصل کر کے تجزیہ کے لیئے لیبارٹری کو بھجوا دیئے گئے، واقع پر متاثرہ کاشتکار کا اہل علاقہ کے ہمراہ زرعی کمپنی اور ڈیلروں کیخلاف شدید احتجاج،

تفصیلات کے مطابق :
قصبہ رتھانہ کے رہائشی کاشتکار محمد عباس نے 73 ایکڑ اراضی پر فصل تربوز کاشت کر رکھی تھی، اور قصبہ رادھن کے ڈیلر نصر اور کمپنی کے ایم ڈی شہباز اختر کی مشاورت سے زرعی ادویات پری ایکٹ کا فصل پر سپر ے کیا، جو زائد المیعاد، ناقص اور غیر میعاری ہونے کی وجہ سے 73 ایکڑ اراضی کی فصل تربوز تباہ ہو گئی، جس پر 1 کروڑ روپے لاگت آئی تھی، محمد عباس، ملک طارق، محمد فاروق، لعل خان، اللہ بخش، سکندر حیات، محمد اشفاق، حاجی الطاف، وسیم شہزاد، قیصر، سبطین، اور فیاض وغیرہ سمیت دیگر کاشتکاروں نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب، محکمہ زراعت کے ارباب اختیار، کمشنر، ڈپٹی کمشنر سرگودھا، اور ڈائریکٹر زراعت سے مطالبہ کیا ہے، کہ جعلی اور غیر میعاری زرعی ادوایات فروخت کرنیوالے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا جائے، اور کاشتکار محمد عباس کے نقصان کا فوری ازالہ کیا جائے، واقعے پر کاشتکاروں نے متعلقہ زرعی ادوایات کی کمپنی اور ڈیلروں کیخلاف شدید احتجاج کیا ہے

Leave a reply