صحافتی اداروں پر پابندیوں کے خلاف سرگودہا پریس کلب کے ارکان کا اجتجاج

0
52

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )حکومت کی طر ف سے صحافتی اداروں کے خلا ف انتقامی کاروائیوں اور روزنامہ نئی بات کے اشتہارات کی بند ش کے خلا ف سرگودھا کے صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجا جی مظاہر ہ کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کا معاشی قتل بند کر ے اور فوری طور پر روزنامہ نئی بات کے اشتہارات کو بحال کر کے انتقامی کاروائیاں ختم کر ے ۔
پریس کلب سرگودھا کے زیر اہتما م صحافتی اداروں کے خلا ف مسلسل انتقامی کاروائیوںپر شدید احتجا ج کیا گیا جنرل سیکرٹر ی پریس کلب رانا سا جد اقبال کی قیا د ت میں صحافیوں نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا اور حکومت کے اس اقدام کی شد ید مذمت کی ۔احتجا جی مظاہر ے میں صحافیوں کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی ۔صحافیوں نے روزنامہ نئی بات کے حق میں اور حکومت کے خلا ف شدید نعرے با ز ی کی اس موقعہ پر اظہار خیا ل کر تے ہوئے جنر ل سیکرٹری سرگودھا پریس کلب رانا سا جد اقبال ، سینئر صحافی عبدالحنا ن چوہدری ، ملک محمد اصغر ،ثاقب الما س ،زوار کاظمی اور عمر ا ن گورائیہ نے کہا کہ میڈیا کی طاقت سے برسراقتدار آنے والی حکومت نے میڈیا پر ہی قد غن لگا نا شروع کر دیئے ہیں ورکر صحافی اس قسم کی انتقامی کاروائی کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے ۔اس موقعہ پر ورکر صحافیوں نے مطالبہ کیا حکومت فوری طور پر نئی بات کے اشتہارات بحال کر ے اس قسم کے اقدامات سے صحافتی برداری میں حکومت کے خلا ف مسلسل منفی تاثر پھیل رہا ہے حکومت کا اقدام دنیا بھر میں بھی پاکستان کی بد نا می کا باعث بن رہا ہے اس سے جہا ں میڈیا کی آزادی پر پا بند ی کا تاثر پید ا ہو رہا ہے وہیں صحافیوں کا معاشی قتل عام بھی قابل افسو س ہے ۔صحافیو ں نے اعلا ن کیا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو احتجا ج کا دائر ہ وسیع کر دیا جا ئے گا۔

Tagsbaaghi

Leave a reply