سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کارروائی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان گرفتار

سرگودھا،باغی ٹی وی ( ادریس نواز چدھڑ سے ) تھانہ ساہیوال پولیس کی کارروائی،غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کے احکامات پر تھانہ ساہیوال پولیس کا ایک اور کامیاب سرچ آپریشن، دوران سرچ آپریشن غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 05 ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان میں ظل،صدام،اشرف، ابراہیم اور فرحان شامل ہیں ۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، 9mm پسٹل ، 02 پسٹل 30بور اور بھاری مقدار میں کارتوس و گولیاں برآمد

گرفتار ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔ گرفتار ملزم صدام کو اشتہاری مجرم کو پناہ دینے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ انسداد جرائم کے لیے ضلع بھر میں سرچ آپریشن کیئے جا رہے ہیں ، جرائم کی بیخ کنی کے لیئے سرگودھا پولیس ہر لمحہ کوشاں اور متحرک ہے ۔

جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال انسپکٹر افضل اور انکی ٹیم کو شاباش دی ۔

Leave a reply