
سرگودھا، باغی ٹی وی (ملک شاہ نواز جالپ نامہ نگار ) آئی جی پنجاب کا خفیہ دورہ،بڑھتے جرائم،سوالات کا ڈر،میڈیاکوآئی جی سے دور رکھاگیا
تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکی ذکاء اللہ شہید پولیس لائن سرگودھا آمد پرآر پی او شارق کمال صدیقی نے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔آئی جی پنجاب کو پولیس لائن آمد پر سلامی دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت پولیس لائن سرگودھا میں پولیس اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پولیس اجلاس میں آر پی او شارق کمال صدیقی،ڈی پی او سرگودھا محمد فیصل کامران،ڈی پی او خوشاب شائستہ ندیم،ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان،ڈی پی او بھکرمحمد نوید،ایس پی پی ٹی ایس ڈاکٹر انعم فریال افضل،ایس پی پٹرولنگ اختر جوئیہ،ایس پی سپیشل برانچ ملک عثمان،ایس پی سی ٹی ڈی،ریجن ہذا کے سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور پنجاب پولیس کی تمام یونٹوں کے افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔پولیس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران و جوانوں کی ویلفئیر کے لیے تاریخی اقدامات کرتے ہوئے دیرینہ مسائل کو حل کیا گیا ہے جس میں محکمانہ ترقی کو اولین ترجیح حاصل ہے۔پنجاب بھر میں 31 ہزار سے زائد ترقیاں دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ شہداء کے ورثاء کے مسائل حل کرتے ہوئے 1980 کیسز نمٹائے گئے ہیں۔پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے جوانوں کی بہادری کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں غازی کا درجہ دے کر ضروری علاج معالجہ اور مراعات فراہم کی گئی ہیں۔پولیس افسران و جوانوں کے 2500 سے زائد بچوں کاعلاج معالجہ کروایا گیا ہے۔پولیس میں ترقیوں کا نیا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔پی ایچ پی سپیشل برانچ اور ٹریننگ سکولز کو اپ گریڈ کیاجا رہا ہے۔آپ کی صحت اور آپ کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے جسکو پورا کر رہے ہیں آپ کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو بہتر سروس ڈلیوری فراہم کریں اوراُن کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ اچھا پولیس افسر وہ ہے جس کو دیکھ کر عوام الناس کو احسا س تحفظ ہو اورمجرمان خوف محسوس کریں۔ میرٹ اور انصاف کے ساتھ تفتیش کریں سچ کا ساتھ دیں آپ پر رحمتیں نازل ہوں گی۔تمام افسران اپنے جوانوں کی ویلفئیر کا خیال رکھیں۔قبل ازیں آر پی او شارق کمال صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیس کا جوش و خروش اور جذبہ آپ کے عملی اور تاریخی اقدامات کا مرہونِ منت ہے۔میں آئی جی پولیس پنجاب کو یقین دلاتا کہ ہوں کہ سرگودہا ریجن کی پولیس اپنے تمام تردستیاب وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے جرائم کی روک تھام اورامن وامان کے قیام میں مصروف عمل ہے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔اس موقع پر نئے ترقی یاب ہونے والے سب انسپکٹر اور اے ایس آئیز کو رینک لگائے گئے۔تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب جوانوں میں گُھل مل گئے اور اُن کے مسائل سنے اورفوری حل کے لیے احکامات صادر کیے۔
دوسری طرف سرگودھا پولیس نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے دورہ کوخفیہ رکھااورسرگودھا میں بڑھتے ہوئے جرائم کا خوف اور میڈیا کے سوالات کا سامناکرنے سے بچنے کیلئے میڈیاکوآئی جی سے دور رکھاگیا-