سرگودھا : سلانوالی میں مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے ریلی کا انعقاد ۔

0
48

سرگودھا (ادریس نواز سے) سلانوالی میں نہتّے اور مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ بھارتی فوج نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیٸے۔ ریلی کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے کی۔
تفصیلات کے مطابق :
سلانوالی میں اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل کی سربراہی میں بھارتی فوج کی نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم اور بربریت کے حوالے سے ریلی نکالی گٸی۔ ریلی میں شریک افراد نے بھارت مردہ آباد اور بھارتی فوج مردہ آباد کے نعرے لگاٸے۔ شہریوں نے نہتے اور مظلوم کشمیریوں کے حقوق کے حوالے سے بھی نعرے بازی کی۔ ریلی میں سی او ظفر، سیاسی و سماجی ، مذہبی افراد اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میونسپل کمیٹی سے شروع ہو کر شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوٸی کمیٹی روڈ پر اختتام پزیر ہوٸی۔

Leave a reply