سرگودہا،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر ادریس نواز چدھڑ سے ) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمد اجمل بھٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق "اب ہوگا سب کا شمار” خوشحالی سروے سوشیو اکنامک رجسڑی کے تحت چاروں اضلاع میں خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔
ڈپٹی کمشنرزکو اس اہم منصوبے کی مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا یے، سوشیو اکنامک رجسڑی کے تحت گھروں کو شمار کیا جارہا ہے اور ہر گھرانے کی معاشی صورتحال بھی درج کی جارہی ہے۔ وہ بدھ کے روز اپنے دفتر کے کانفرنس روم میں سوشیو اکنامک رجسڑی کے حوالے سے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان ، ڈپٹی ڈائریکٹر ادارہ شماریات اظہر سلیم کے علاؤہ خوشاب ،میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈویژن بھر میں رجسٹریشن سنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاہم عوام گھر سے بیٹھ کر آن لائن ویب پورٹل www.pser.punjab.gov.pk اور ہیلپ لائن 02345-0800 پر خود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشیو اکنامک رجسڑی میں درج افراد ہی سوشل پروٹیکشن پراجیکٹ کے حق دار ہوں گے اور رجسٹرڈ شہری ای بائیک ، روشن گھرانہ ، سولر پروگرام ، ہمت کارڈ ، کسان کارڈ ، ہیلتھ کارڈ ، لائیو اسٹاک کارڈ اور اسکالر شپ کارڈ سمیت دیگر پروگراموں میں بھی اپلائی کرنے کے اہل ہوں گے۔
کمشنر کا کہنا تھا کہ مستند ڈیٹا ہونے سے حق اصل حقدار کو ہی ملے گا اور لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے چاروں ڈپٹی کمشنروں پر زور دیا کہ حکومت پنجاب کے اس عوام دوست منصوبے کی سوشل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور تشہر کی جائے ۔
دیہاتوں میں مساجد میں اعلانات کروائے جائیں کہ شہری رجسٹریشن سنٹرز پر تشریف لا کر رجسٹرڈ کروائیں یا خود پورٹل پر رجسٹرڈ بھی کروایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز رجسٹریشن کے روزانہ کے ہداف مقرر کریں ، اسی طرح رجسٹریشن کے دروان آکر کسی خاندان یا فرد کے بارے کوئی رکاوٹ آئے تو نادراسے فوری رابط کرکے اسے حل کروایا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری بھی اور خاندان کی تمام معلومات کو مکمل خفیہ رکھا جارہا ہے۔ شہری رضا کارانہ طور پر رجسٹرڈ کروائیں تاکہ اس اہم پروگرام پر مزید پیش رفت کی جاسکے۔