سرگودھا میں تبلیغی جماعت کے اراکین میں کرونا کا خدشہ ۔
سرگودھا ( ادریس نواز سے ) میں کراچی سے آٸ تبلیغی جماعت کے اراکین میں کرونا کا خدشہ ۔ دو مساجد کو سیل کر دیا گیا ۔ گِل والا چوک اور سیٹلاٸیٹ ٹاٶن چوک میں مساجد کو سیل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق :
سرگودھا کے علاقہ سیٹلاٸیٹ ٹاٶن کی دو مساجد میں کراچی سے تبلیغی جماعت کی آمد پر کرونا کے شواہد پاۓ گۓ ۔ جس پر انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو گٸ ۔ اور دونوں مساجد کو سیل کر کے انہیں قرنطینہ سنٹر کا درجہ دے دیا گیا ۔ سیل کی جانیوالی مساجد میں سیٹلاٸیٹ ٹاٶن کے علاوہ گِل والا چوک کی مساجد شامل ھے ۔ جن میں 20 افراد موجود ھیں ۔ اور ان سب کے نمونہ جات ٹیسٹ کیلیۓ بھجوا دیۓ گۓ ھیں ۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی ان تبلیغی جماعت اراکین کے مستقبل کا تعین کیا جاۓ گا ۔ جبکہ ٹیسٹ رپورٹ آنے تک دونوں مساجد سیل ھیں ۔ ان مساجد میں کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ۔ ان مساجد پر ڈی پی او سرگودھا عمارہ اطہر کے حکم پر پولیس اہلکار ڈیوٹی پر متعین ھیں ۔ تاکہ حالات پر کنٹرول برقرار رکھا جا سکے ۔