سرگودھا ۔ ساہیوال میں نکاسی آب کا نظام تباہ ۔ پینے کا صاف پانی زہر آلود ۔

0
16

سرگودھا
حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی فراہم کرنے کے دعوے ہوا میں تحلیل ہو کر رہ گئے ہیں
تحصیل ساہیوال کی ٹاون کمیٹی فروکہ میں نکاسی آب کے بدترین نظام اور ناکارہ سیوریج سسٹم نے زیر زمین پانی کو زہر الودہ بنادیا ہے اور لوگ تعفن زدہ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں جبکہ ناقص پانی کے استعمال سے علاقے میں وبائی امراض بھی پھیل رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق :

ہزاروں افراد کی ابادی پر مشتمل فروکہ تحصیل ساہی وال کا دوسرا بڑا قصبہ ہے لیکن یہاں کے مکین صاف پانی پینے سے مسلسل محروم چلے آرہے ہیں شہر میں جگہ جگہ ابلتے گٹر اور گندے پانی کے جوہڑوں نے زیر زمین پانی کو زہر الودہ بنادیا ہے اور لوگ بدبودار تعفن زدہ پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے شہریوں میں ہیپا ٹائٹس اور پیٹ کی کئی اور بیماریاں پھیل رہی ہیں
محکمہ صحت کی ٹیموں نے بھی کئی مرتبہ علاقے کا دورہ کر کے زیر زمین پانی کے ٹیسٹ کیے اور اسے پینے کے لیے مضر صحت قرار دیتے ہوے متعلقہ حکام سے سفارش کی کہ علاقے میں فوری طور پر واٹر فلٹریشن پلانٹ لگا کر شہریوں کو پینے کے لیے صاف پانی مہیا کیا جاے تاہم اس پر عملدرامد نہ ہوسکا اور لوگ اب بھی یہ زہر الودہ پانی پینے پر مجبور ہیں
علاقہ مکینوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فروکہ کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور شہر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگاۓ جائیں

Leave a reply