سرگودھا : تھانہ جھال چکیاں پولیس کی کارواٸی ۔ بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار ۔

0
46

سرگودھا : ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں ، اے ایس آٸی اسد حیات بھوانہ اور سکیورٹی آفیسر غلام ربانی کی بڑی کارواٸی ۔ بین الاضلاعی سطح پر دودھ کے ڈرموں میں شراب فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار ۔ 1000 لیٹر شراب چالو بھٹی ، آلات کشیدگی و خام مال برآمد ۔

ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر رضوان احمد خان کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر سرکل ملک محمد عثمان کی زیرنگرانی منشیات فروشوں کیخلاف کارواٸی کرتے ہوٸے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اسد حیات بھوانہ و سکیورٹی آفیسر غلام ربانی پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک 92 شمالی میں ریڈ کر کے بدنام زمانہ دیسی شراب فروش غلام مصطفیٰ عرف مصطیٰ میکن کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزم سے 1000 لیٹر شراب ، چالو بھٹی ، آلات کشیدگی و خام مال برآمد ۔ پولیس ذراٸع کے مطابق ملزم دودھ کا کاروبار کرتا تھا ۔ اور کیکر کے چھلکے کچی شراب میں مکس کر دودھ کے ڈرموں میں ڈال کر بین الاضلاعی سطح پر فروخت کرتا تھا ۔ چونکہ ملزم شراب دودھ کے ڈرموں میں ڈال کر فروخت کرتا تھا ۔ جس کی گرفتاری پولیس کیلیٸے ایک چیلنج تھی ۔ جس کے بعد تھانہ جھال چکیاں پولیس نے کارواٸی کرتے ہوٸے ملزم کو چک نمبر 92 شمالی سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ عوامی سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر صاحب خان ، اے ایس آٸی اسد حیات بھوانہ اور سکیورٹی آفیسر غلام ربانی کی کامیاب کارواٸی پر خراج تحسین پیش کیا ۔

Leave a reply