سرگودھا ۔فیسکو نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کو کتنا ٹیکہ لگایا ؟

0
34

سرگودھا میں واپڈا ( فیسکو) سرگودھا نے شہریوں کے علاوہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کو بھی زائد یونٹس ڈال کر 17 کروڑکے زائد بل بھجوا دیئے۔ کنیکشن کاٹنے کی دھمکی پر میٹرو پولیٹن حکام بھی فوری رقم واپسی کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کی 25واٹر سپلائیوں اور ڈسپوزل ورکس پر واپڈا( فیسکو ) کی طرف سے ٹرانسفامر لگائے گئے ہیں ہر ماہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا فیسکو کو لاکھوں روپے کے بل ادا کرتا ہے گزشتہ چند ماہ میں واپڈا( فیسکو) کی طرف سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کوجو بجلی کے بل بھجوائے گئے ان پر ہر میٹر پر کئی گنازائد یونٹس ڈال کر 17کروڑ روپے کی زائد رقم وصول کر لی ۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا معاملہ چیک کرنے پر اوور بلنگ کی نشاندہی کی تو فیسکو حکام بجلی کے کنیکشن منقطع کرنے پہنچ گئے جس پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کے تحصیل آفیسر آئی اینڈ ایس حاجی احسان نے فیسکو حکام کو فوری طور پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھاسے زائد وصول کیے جانے والے 17 کروڑ روپے کی واپسی کا مطالبہ کر دیا ۔

دوسری طرف فسیکو (واپڈا) کے ایکسئین فرسٹ کا کہنا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سرگودھا کو زائد بل بھجوائے جانے کا معاملہ چیک کر لیا ہے مختلف بلز کی چیکنگ کے بعد انہیں آئندہ ماہ کے بلوں میں رقم کی کٹوتی کی یقین دہانی کرادی ہے ۔

Leave a reply