سرحد بند ،کرونا کے مریض کہاں سے آ رہے ہیں؟ ہمیں پتہ ہے بارڈر پرکیا ہو رہا ہے؟ عدالت کا اظہار برہمی

0
21

سرحد بند ،کرونا کے مریض کہاں سے آ رہے ہیں؟ ہمیں پتہ ہے بارڈر پرکیا ہو رہا ہے؟ عدالت کا اظہار برہمی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے حوالے سے بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی،

چیف جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نذیراحمد لانگو پرمشتمل بینچ نے سماعت کی،عدالت نے کوروناوائرس کی روک تھام کے لئے موثراقدامات نہ کرنے پروفاقی حکومت پر اظہاربرہمی کیا۔

چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ جب سرحد بند ہے تو کورونا کے کیس کہاں سے آرہے ہیں؟ ہمیں بہت بہتر پتہ ہے کہ بارڈر پر کیا ہورہا ہے،ہم خاموش رہتے ہیں تو یہ مطلب نہیں کہ ہمیں انسان نہ سمجھا جائے۔

عدالت نے کیس کے سلسلے میں وفاقی نمائندے کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی کیا،جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ وفاقی حکومت کیا کررہی ہے،ہم وفاقی سیکریٹری صحت کو نوٹس کریں گے،ہم نے جب انہیں بلایا تھا تو وہ کیوں نہیں آئے،کیا وفاقی نمائندے کورٹ کو بھی نہیں مانتے. وفاقی سیکریٹری ایسے شخص کو لگایاگیا ہے کہ جو 2 تین ماہ میں ریٹائرہورہا ہے، ریٹائر ہونے والے شخص کو کیا دلچسپی ہے،

عدالت نے صوبائی حکومت سے کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

خیال رہے سندھ بھر سے کرونا وائرس کے کُل 76 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 94 ہوگئی ہے، ترجمان کے مطابق 25 کا تعلق کراچی ، ایک حیدرآباد اور 50 کا تفتان ایران سے ہے جبکہ دو مریضوں کو صحتیاب ہونے پر گھر بھیج دیا گیا ہے اور 74 مریض اسوقت اسپتالوں میں زیر علاج ہیں

Leave a reply