سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت، جوابی کارروائی میں 8 ہلاک

افغان طالبان کی جانب سے ایک بار پھر پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال جارحیت کی گئی ہے، پاکستان کی جوابی کارروائی میں 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی کے مطابق 7 ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان سرحدی علاقہ پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، پاکستانی فوج کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں افغان طالبان کے دو اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں افغان طالبان کا ایک ٹینک بھی تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ افغان طالبان پے در پے سرحد پر کشیدگی کی صورت حال برپا کرتے رہتے جسکی وجہ سے عام شہریوں کو مسلسل پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور دو طرفہ تجارت کو شدید نقصان پہنچتا ہے.

Comments are closed.