fbpx

سرد جنگ .تحریر:رانا عزیر

افغانستان میں جنگ کے اختتام کے آثار دور تک دکھائی نہیں دے رہے کیونکہ امریکہ اس خطے میں رہنا چاہتا ہے اور وہ پاکستان میں ایک دفعہ پھر تباہی مچانا چاہتا ہے تاکہ سی پیک کو تباہ کیا جا سکے۔ چین سی پیک کے ذریعے ہی وسطی ایشیاء اور پھر دنیا کے دیگر ممالک تک رسائی حاصل کررہا ہے جو کہ امریکہ اپنے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

اشرف غنی نے بھی اپنی ناکامیوں کا سارا ملبہ پاکستان پر ڈال کر واشنگٹن کی طرف کشکول بڑھا دیا ہے۔ ابھی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق طالبان 117 اضلاع پر قابض ہوچکے ہیں وہ امریکی سازوسامان پر بھی قابض ہورہے ہیں۔ اب امریکہ عرب ممالک سے پاکستان پر پریشر بڑھا رہا ہے کہ آپ کے تمام پاکستانیوں کو نکال دیا جائے گا اگر امریکہ کی افغانستان میں مدد نہ کی گئی، لیکن پاکستان کی ریاست کا دوٹوک فیصلہ ہے نو مور۔ بھارت کو بھی بڑا خطرہ لاحق ہے چونکہ بھارت بھی اپنے را کے ایجنٹ جو پاکستان میں دہشتگردی کرنے کیلئے دہشتگردوں کو افغانستان سے کنٹرول کرتے تھے ان کو بھارت لے جا چکا ہے، اب بھارت کو ڈر ہے کہ پاکستان کی افغانستان میں سیاسی مداخلت بڑھی گی۔ خطے میں امریکہ اور چین کے شدت پکڑتے اختلافات اور سرد جنگ کو ملحوظ خاطر نہایت ضروری ہے، چین برملا یہ کہہ چکا ہے کہ وہ اب سپر پاور بننے جارہا ہے، چین کے کیے اب پاکستان بہت اہم ہے اور ایسی قیادت بھی چین کو پاکستان میں چاہیے تھی جو امریکہ کے سامنے کھڑا ہوسکے اب چین کے پاس دونوں صورتیں موجود ہیں، امریکہ پاکستان کو اب ایران، عراق اور دیگر وسطیٰ ایشیائی ممالک سے توڑنے چاہتا ہے جس میں ایک پائپ لائن کا پراجکٹ بہت اہم ہے جو عراق سے شروع ہوتا ہے پاکستان کے ذریعے ہمالیہ کشمیر اور چائنہ تک جاتا ہے یوں تیل چین جائے گا اور چینی سرمایہ کاری مشرق وسطی میں پھیلے گی۔ امریکہ اب وسطی ایشیاء کے ساتھ مشرق وسطی میں بھی اسڑیجٹک ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ جس کے بعد اس کا مستقبل خطرے میں پڑ چکا ہے۔

دنیا میں چین کا بڑھتا ہوا اثرورسوخ اور ون بیلٹ ون روڈ ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ چین سرمایہ کاری، تجارت کو استعمال کرتے ہوئے ایشیا میں ذرائع آمد و رفت کا ایسا جال بچھا رہا ہے جس سے ہر ایک پالیسی اس منصوبے کو اتنا اوپر لے کر جارہی ہے کہ پورا خطہ اس کی آغوش میں آجائے گا جس کا سب سے اہم حصہ گوادر ہے جو پوری دنیا کا حب بننے جارہا ہے جس سے عرب بھی پریشان ہیں کہ ان کی معیشت بھی کھڈے لائن لگ جائے گی۔ سی پیک کو سبوتازژ کرنے کیلے بھارت اور امریکہ پاکستان میں دہشتگردی کی نئی لہر لانے کی منصوبہ بندیاکررہے ہیں۔ تاکہ پاکستان کا امن برباد کرکے سرمایہ کاری کو روکا جائے لیکن نئے پاکستان کا وقت آگیا ہے