قصور
سراۓ مغل کے علاقہ بہڑوال کلاں میں واقع گورنمنٹ ہسپتال کو 24 گھنٹے تو کردیا گیا پر عملہ نہ ھونے کی وجہ سے عوام زلیل ھونے لگی ہسپتال سے LHV کا غائب رہنا معمول بن چکا ھے علاقہ مکینوں کا کہنا ھے کہ LHV عالیہ اقبال جو کہ ہسپتال میں آنے والی خواتین سے بدتمیزی سے پیش آتی ھے جبکہ اگر کوئی ڈلیوری کیس آجاۓ تو ادویات کی مد میں ہزاروں روپیہ مانگتی ھے اگر سائل نہ دے تو اسے ہسپتال سے دھکے مار کے باہر نکال دیتی ھے دوران ڈیوٹی ہسپتال میں بائیو میٹرک حاضری لگا کر فوراً ہسپتال سے واپس چلی جاتی ھے اور جب چھٹی کا ٹائم ھوتا ھے تو دوبارہ حاضر ھو کر بائیو میٹرک انگوٹھا لگا چلی جاتی ھے ہسپتال سرکاری ھونے کے باوجود ادویات کے نام پر رشوت لینا متعلقہ اداروں پر سوالیہ نشان ھے جبکہ متعلقہ انچارج ہسپتال ڈاکٹر کامران سے شکایت کی تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا اہل علاقہ کا کہنا ھے ہسپتال کے عملہ نے ڈیوٹی کو مذاق سمجھ رکھا کچھ ماہ پہلے چوکیدار نے ہسپتال کا دروازہ نا کھولا تھا جس کی وجہ سے ایک غریب گھر کی عورت نے ہسپتال کے پارک میں بچے کو جنم دیا تھا جس پر ڈاکٹر کامران نے کوئی بھی ایکشن نہ لیا
لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار اور سرکاری ہسپتال ناکام ہو چکے ہیں
سرکار اور ہسپتال ناکام

Latest from قصور

قصورشہر اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا
قصورشہر اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا،امتحانی مرکز کے باہر سے طالب علم کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی تفصیلات

قصور میں منشیات سپلائی کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار
قصور،پورے شہر میں منشیات سپلائی کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار،حوالات میں بند مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق محمد ندیم اے ایس آئی تھانہ سٹی
منشیات کا سوداگر معہ منشیات گرفتار،مقدمہ درج
قصور پولیس نے منشیات کا سوداگر ساتھی سمیت پکڑا لیا اڑھائی کلوگرام افیون اور 22 لاکھ 70 ہزار روپیہ کی رقم برآمد ہوئی تفصیلات
کور کمانڈر لاہور کی مدثر شہید کے گھر چونیاں آمد،قبر پر دعا کی
قصور کور کمانڈر لاہور کی چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے گاؤں گہلن ہتھاڑ میں آمد،مدثر شہید کے والد سے ملاقات کی اور شہید
گنڈا سنگھ بارڈر پر پاک فوج کے حق میں ریلی،ہزاروں افراد کی شرکت
قصور گزشتہ دن پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان زندہ باد ریلی پاکستان مرکزی مسلم قصور کی زیر قیادت نکالی گئی،ہزاروں افراد نے