سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے، چودھری پرویز الٰہی

0
16
parvez elahi

سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے، چودھری پرویز الٰہی
سپیکرپنجاب اسمبلی، ق لیگ کے رہنما چودھری پرویز الٰہی سے پاکستان ایجوکیشن کونسل کے عہدیداران کی صدر و سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود کی سربراہی میں اسمبلی چیمبر میں ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں کرونا اور حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے پرائیویٹ اسکولز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے گفتگوکی گئی ،تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے ان اداروں کی کیسے مدد کی جائے ملاقات میں گفتگو کی گئی،چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تعلیم وطن کے ہر بچے کا حق ہے ہے پاکستان ایجوکیشن کو نسل کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔پرائیویٹ سکولز تعلیم کے حصول میں حکومت کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں  شرح خواندگی اور معیاری تعلیم کے حصول کے خواب کو پورا کرنے کے لیے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

طورخم ،چمن بارڈر پرسکون،پاکستانیوں کو واپس لائینگے،اشرف غنی کے دل میں فتور تھا،شیخ رشید

بھارت کو افغانستان میں منہ کی کھانی پڑی،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

بلاول کیخلاف بات نہیں سن سکتا،مولانا کو اب یہ کام کرنا چاہئے، شیخ رشید

وہی ہوا جس کا انتظار تھا، وزیراعظم ہاؤس سے بڑا استعفیٰ آ گیا

شہزاد اکبر کو بھاگنے نہ دیا جائے،اگلا استعفیٰ کس کا آئے گا؟ مبشر لقمان کا انکشاف

میاں عمران مسعود نے پرائیویٹ اسکولز کے حوالے سے سپیکر کو جامع بریفنگ دی۔میاں عمران مسعود نے چودھری پرویز الہی دور کے تعلیمی منصوبوں، باالخصوص "پڑھا لکھا پنجاب”کو خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں کاشر رشید جی ایم، زینب قریشی سی او، مسسز انجم، سلطنت بخاری، ڈا کٹر فرزانہ، مسسز سلامت، ڈی جی پارلیمانی امور پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک اور سیکرٹری کوآرڈینیش رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے

Leave a reply