مفت یا سرکاری خرچے پرحج ،پبلک اکاونٹس کمیٹی نے نوٹس لے لیا

0
19
parliment

چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پارلیمانی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا

پی اے سی نے وزارت مذہبی امور میں 4 سال سے ایک ہی جوائنٹ سیکریٹری کی تعیناتی کا نوٹس لے لیا، کمیٹی نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ کر متعلقہ افسر کو تبدیل کرنے کی ہدایت کر دی،نور عالم خان نے افسران سے سوال کیا کہ کیا وہ آپ کا منظور نظر ہے جو اس کو ہٹایا نہیں گیا،

پبلک اکاونٹس کمیٹی نے مفت یا سرکاری خرچے پر حج کرنے والوں کا بھی نوٹس لے لیا ،کمیٹی نے وزرااور وفاقی سیکریٹریز کے ساتھ سرکاری خرچے پر حج کیلئے جانے والوں کی فہرست طلب کر لی .وزارت مذہبی امور نے قائمہ کمیٹی میں کہا کہ سعودی حکومت کے حج اخراجات میں اضافے سے حج مہنگا ہوا، حکومت نے اپنے اخراجات میں کمی کر کے حاجیوں کو ریلیف دیا،چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ سود کی کوئی گنجائش نہیں ہے،

واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے مطابق ہر سال مفت حج کرنے والے اسلام آباد پولیس کے افسران کا گروہ گزشتہ روز 2 ستمبر بروز جمعہ کو پکڑا گیا تھا، جس میں ایک ڈی ایس پی آٹھ بار، جب کہ سب انسپکٹر پانچ بار مفت حج کر چکے ہیں۔ آئی جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملوث تمام افسران اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

آئی جی پولیس اسلام آباد اکبر ناصر خان کی ہدایت پر ہرسال مفت کا حج کرنے والے پولیس افسروں کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہے۔ ابتدائی مرحلےمیں پولیس کے بیس اہلکارون اورافسران کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نذر محمد قریشی آٹھ بار جب کہ سب انسپکٹر پانچ بار مفت کا حج کرچکے ہیں۔ ایڈمن افسر اور دفاتر میں تعینات افسران کا قریبی اسٹاف بھی مفت حج کرنے والوں میں شامل ہے۔ مفت حج کرنے والے وزارت مذہبی امور کی ملی بھگت سے نام شامل کروا لیتے تھے۔

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Leave a reply