وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا بڑا کارنامہ، سرکاری منرل واٹر کی بوتل کتنے میں ملے گی؟ جان کر ہوں‌ حیران

0
24

پاکستان کونسل آف ریسرچ اینڈ واٹر ریسورسز نے منرل واٹرکی بوتلیں تیار کر لیں، پہلےمرحلے میں یہ منرل واٹر سرکاری دفاتر میں متعارف کرایا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں یہ منرل واٹر عام لوگوں کیلیےدستیاب ہوگا،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منرل واٹری کی تیاری کے حوالہ سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے ایک بڑا کارنامہ سامنے آیا ہے، بتایا گیا ہے کہ منرل واٹرابتدائی طورپروزیراعظم آفس، پارلیمنٹ ہاؤس میں استعمال کے لیےبھیجا جائے گا، وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کو مدنظر رکھتے ہوئے سستا منرل واٹرمتعارف کرایا گیا ہے،

فواد چوہدری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرکاری منرل واٹرپر صرف ایک روپےفی لیٹرخرچہ آئےگا، پاکستان بھرکی تمام تحصیلوں سےپانی کے نمونے حاصل کرکےسروے مکمل کرلیاہے، تمام تحصیلوں میں دستیاب پانی میں نمکیات کے مطابق پلانٹ لگائے جائیں گے، یہ پلانٹ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی خود تیار کرے گی، لوگوں کو آسان شرائط پر قرضے دے کر اس پلانٹ کو چلایا جائے گا، پورے ملک میں سستا اورمعیاری پانی دستیاب ہوگا، واضح رہے کہ پاکستان منرل واٹر کمپنیوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے جس پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی سخت ایکشن لیا اور کہا تھا کہ وہ عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں،

Leave a reply