سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، گریڈ 1 سے 16 تک تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کی منظوری
وفاقی کابینہ کی گریڈ 1 تا16سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافےکی منظوری دے دی ہے. اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گریڈ 21 اور 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا. وفاقی کابینہ کی گریڈ 17 تا 20 سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے.
واضح رہے کہ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آج پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کیا جارہا ہے جبکہ کابینہ اجلاس میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ بجٹ تجاویز پیش کریں گے جس کے بعد کابینہ بجٹ کی منظوری دے گی.