سرکاری ملازمین سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

0
39

سرکاری ملازمین سے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری افسران اورملازمین سے آمدنی اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں،محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبرپختونخوا نےسرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایات جاری کردیں

جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران اور ملازمین 15 فروری تک آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ،سرکاری ملازمین مالی سال کے آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کے پابند ہیں،

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفصیلات نہ بتانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی،

دوسری جانب سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں توسیع نہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے، فیصلے کا مقصدنوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہے، عشرت حسین کی سربراہی میں کمیٹی کی سفارشات وزیراعظم کو ارسال کر دی گئیں،

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر 60 سال برقراررکھنےکی سفارش کی گئی ہے، ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافےسے متعلق قائم کمیٹی نے سفارشات دے دی ہیں، سفارشات میں تجویز دی گئی ہے کہ سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر کیے جائیں، وفاقی سیکریٹریزکی تعیناتی مدت 2 سال کرنےکی سفارش کی گئی ہے.

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عشرت حسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی جس نے اپنی سفارشات منظوری کے لئے وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیں. وزیراعظم عمران خان کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کےدیگرارکان میں دفاع، خزانہ اوراسٹیبلشمنٹ کے سیکریٹریز شامل ہیں

Leave a reply