سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن ختم کرنے کی رحمان ملک نے کی سخت مخالفت

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن ختم کرنے کی سخت مخالفت کر دی ہے

سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹ میں سرکاری ملا زمین کے حوالے سے سوالات اٹھائے ہیں، سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حکومت واضح کرے کہ کیا سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمہ کرنے جا رہی ہے؟ ریٹائرمنٹ عمر میں کمی و ماہانہ پنشن خاتمے کے فیصلے کی صورت میں سخت مخالفت و احتجاج کرونگا، اسطرح کے فیصلے سے مہنگائی و معاشی مشکلات سے دوچار سرکاری ملازمین کے لئے یہ ایک بم ثابت ہوگا،

سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اس طرح کے ناپسندیدہ و غریب دشمن فیصلوں نہ کرے، اگر ایساکیا گیا تو پیپلز پارٹی اس کے خلاف مہم شروع کرنے والے پہلے شخص ہوں گے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، پیپلز پارٹی سرکاری ملازمین کی پنشن روکنے کے لئے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کرے گی، سرکاری ملازمین کو یقین دلاتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی،

سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ حکومت بتائے کہ کیا سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ عمر کو 60 سال سے کم کرکے 55 سال کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، کیا سرکاری ملازمین کی ماہانہ پنشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے؟

Leave a reply