استحکام پاکستان پارٹی کےسینئر رہنما عبدالعلیم خان نے صوبائی حکومتوں سےسرکاری ملازمین کی تنخواہ اورپنشن میں اضافےکامطالبہ کردیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کےسینئر رہنما عبدالعلیم خان نے صوبائی حکومتوں سےسرکاری ملازمین کی تنخواہ اورپنشن میں اضافےکامطالبہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں عبدالعلیم خان کاکہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں بھی وفاق کےمطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ کریں، نگران حکومتوں نے معاملہ اگلی منتخب حکومتوں تک زیرالتوا کیا تو سرکاری ملازمین کےمسائل بڑھ جائیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب
پاکستان، ایران اورترکیہ کے مابین ریل روڈ نیٹ ورک کا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ وزیر اعظم
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نگران حکومتیں چار ماہ کےبجٹ کےساتھ تنخواہوں اورپنشن میں اضافےکااعلان کریں۔ عبدالعلیم خان کا مزید کہنا تھا اگلےبرس اکیس فیصدمہنگائی کی پیشگوئی کے تناظرمیں صوبائی ملازمین کی پنشن اور تنخواہوں میں اضافہ ضروری ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں استحکام پاکستان پارٹی کا علیم خان اور جہانگیر ترین کی قیادت میں سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جس میں بہت سارے پی ٹی آئی رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی ہے.