سرکاری نوکری کے علاوہ روزگار کیلئے دوسرا کوئی ذریعہ نہیں ؟ سپریم کورٹ

0
27
سرکاری نوکری کے علاوہ روزگار کیلئے دوسرا کوئی ذریعہ نہیں ؟ سپریم کورٹ

سرکاری نوکری کے علاوہ روزگار کیلئے دوسرا کوئی ذریعہ نہیں ؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کے ملازم کی پنشن ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے فارسٹ گارڈ ف کی پنشن کی ادائیگی سے متعلق اپیل مسترد کر دی .درخواست گزار نے کہا کہ پنشن کی ادائیگی کے دوران 4 سالہ سروس کاوَنٹ نہیں کی گئی، چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا قاسم ودود سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری ادارے تنخواہیں اور پنشن دینے کے قابل نہیں ہیں،خیبر پختونخوا میں سرکاری اداروں میں لوگوں کو ملازمتوں پر لگا کر بھر دیا گیا ہے،آپ کی حکومت آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے قرضے لے رہی ہے، یہ طریقہ خطرناک ہے کہ قرضہ لیکر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جارہی ہیں،کیا خیبرپختونخوامیں سرکاری نوکری کے علاوہ روزگار کیلئے دوسرا کوئی ذریعہ نہیں ؟

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت میں کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے صوبہ ڈائریکٹ فنڈز نہیں لے سکتا ہے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کی معیشت کو جو نقصان ہورہا ہے اس کی بڑی وجہ اسمگلنگ ہے،خیبر پختونخوامیں انڈسٹری کو بڑھانے کیلئے اسمگلنگ روکنا ہوگی،خیبرپختونخوا اسمگلنگ میں ملوث عناصر کو ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات ضروری ہیں

بلدیاتی انتخابات،الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ہوئے اہم فیصلے

بلدیاتی الیکشن، ق لیگ کا اجلاس، چودھری برادارن کا بڑا اعلان

بلدیاتی الیکشن کب ہوں گے؟ الیکشن کمیشن نے تاریخ دے دی

مردم شماری کے بغیر بلدیاتی انتخابات کا حکم دیں؟ عدالت

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت بلدیاتی اداروں سے متعلق اجلاس،ہوئے اہم فیصلے

نوازشریف سزا معطلی کی درخواست، عدالت نے بڑا حکم دے دیا

امراض قلب کا معاملہ پروفیشنل ڈاکٹرز کے ہاتھوں سے نکل گیا،سپریم کورٹ

Leave a reply