fbpx

شفقت محمود نے طلبا کے لیے ایک اور خبر سنا دی

شفقت محمود نے طلبا کے لیے ایک اور خبر سنا دی

باغی ٹی وی : وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء کے لیے بڑی خبر آگئی.وزیر تعلیم کے مطابق پہلی سے چوتھی، چھٹی ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .

پانچویں اور آٹھویں کلاس کے امتحانات لیے جائیں، وزارت تعلیم نے منظوری دے دی. ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوادی .پانچویں اور آٹھویں کے سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا،

حکام محکمہ تعلیم کے مطابق گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیا جائے گا، گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا،

90فیصد طلباء کے امتحانات ہوئے،نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیا. ادھر خیبر پختونخوا میں صوبے کے مزید 4 اضلاع میں کل سے سکول کھولنے کی ہدایت کردی گئی .ایبٹ آباد، لوئر دیر، باجوڑ اور مانسہرہ میں سکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کیا گیا .

محکمہ تعلیم کے مطابق 5اضلاع میں 31 اپریل سے ہی تعلیمی سلسلہ بحال کر دیا گیا تھا. اب تک صوبے کے 30 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوچکی ہیں،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.