سرکاری کنڈوم محکمے کے لوگ بیچنے لگے

0
49

قصور
ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بری طرح ناکام ،ایل ایچ ڈبلیوز بن کو پیچھے سے دوائی نا آنے کا کہہ کر خود ممنوع شدہ سرکاری کنڈوم مارکیٹ میں فروخت کئے جا رہے ہیں
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی قصور میں بے ضابطگیوں کا سلسلہ جاری ہے عرصہ دراز سے ایل ایچ ڈبلیوز کو میڈیسن اور کنڈوم نہیں دیئے گئے اور ان کو کہا جاتا ہے کہ یہ پیچھے سے نہیں مل رہے جبکہ قصور اور گردونواح میں سرکاری کنڈوم نجی مردانہ ٹائمنگ کریم کیساتھ فروخت کئے جا رہے ہیں اور ماہانہ لاکھوں روپیہ کمایا جا رہا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ محلے کی ایل ایچ ڈبلیو سے جب بھی فرسٹ ایڈ میڈیسن اور کنڈوم مانگے جائیں تو جواب ملتا ہے کہ ابھی نہیں ملے مگر دوسری جانب یہی کنڈوم فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ عوام کو ان کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ ظاہری بات ہے کہ ان کنڈومز کو فروخت کرنے میں محکمہ صحت کے ہی افراد ملوث ہیں کیونکہ ہزاروں کی تعداد میں سرکاری فروخت ممنوع والے کنڈوم ان کے پاس ہی ہیں جو وہ عوام کو نہیں دیتے مگر خود فروخت کر رہے ہیں لہذہ وزی اعلی پنجاب ،ڈی سی قصور اور سی ای او ہیلتھ قصور واقعہ کا نوٹس لے کر ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دلوائیں اور عوام کو ان کا بنیادی حق فرسٹ ایڈ میڈیسن اور کنڈوم وغیرہ مہیا کئے جائیں

Leave a reply